2 things more dangerous than wolves || Worldly greed and lust

2 things more dangerous than wolves
بھیڑیوں سے بھی خطرناک 2 چیزیں


جامع ترمذی حدیث مبارکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دو بھوکے بھیڑیے بھی بھیڑوں کے ریوڑ میں اگر چھوڑ دیے جائیں تو اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنے مال و متاع کی حرص و حوس انسان کے دین کو نقصان پہنچاتی ہے۔ جب آپ کے کسی بھی نیکی میں دنیاوی فائدہ شامل ہو جاتا ہے، لالچ آجاتا ہے تو نیکی مقبولیت کے مقام سے گر جاتی ہے۔ جتنے بھی لوگ دین کی خدمت کر رہے ہیں یا کسی بھی حوالے سے دین سے اٹیچ ہیں، دین کی خدمت کر رہے ہیں ۔میری دعا ہے مجھ سمیت اللہ تمام لوگوں کو استقامت عطا فرمائے، کبھی بھی مال و متاع اور دنیاوی لالچ اس میں شامل نہ ہو ورنہ یہ نیکی مقام مقبولیت سے گر جائے گی اور صرف اور صرف دکھاوا رہ جائے گا ۔اللہ کریم اپنے محبوبؐ کے صدقے ہم پر فضل فرمائے امین سلامت رہیں ۔۔۔۔

 

Leave a Comment