5 beautiful hadiths of Holy Prophet || حضور پاکﷺ کی خوبصورت 5 احادیث

5 beautiful hadiths of Holy Prophet || حضور پاکﷺ کی خوبصورت 5 احادیث
نبی کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک  دفعہ فرمایا کہ کون ہے جو مجھ سے پانچ باتیں سیکھ لے اور پھر ان پر عمل کرے یا اس کو سکھائے جو اس پر عمل کرے۔
 
اللّٰہ کے پیارے رسول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا اللّٰہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے بچ جاؤ سب سے بڑے عبادت گزار بن جاو گے۔
 
پھر نبی کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دوسری بات ارشاد فرمائی،فرمایا اللہ تعالیٰ کی تقسیم پہ راضی ہو جاؤ سب سے بڑے غنی بن جاؤ گے۔
 
پھر حضور ﷺ نے تیسری بات ارشاد فرمائی، فرمایا اپنے پڑوسی سے اچھا حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے۔
 
چوتھی بات ارشاد فرمائی فرمایا لوگوں کے لیے بھی وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو تو بہترین مسلمان بن جاؤ گے۔
 
پھر حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے پانچویں اور آخری بات ارشاد فرمائی، فرمایا زیاده ہنسا نہ کرو زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہوتا ہے۔
 
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں حضورپاکﷺکے اسوحسنہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرما۔

1 thought on “5 beautiful hadiths of Holy Prophet || حضور پاکﷺ کی خوبصورت 5 احادیث”

Leave a Comment