5 signs the good times are about to start || Hazrat Ali RA

اچھا وقت شروع ہونے کی 5 نشانیاں

 یہ پانچ نشانیاں کون سی ہیں مکمل تفصیلات جاننے کے لیے اس کالم کو آخر تک بہت ضرور پڑھئیے گا۔ اسے ہرگز نظرانداز مت کیجئے گا اور کالم کو آخر تک پڑھئیے گا تاکہ کوئی اہم پارٹ آپ سے مس نہ ہو جائے۔

 ناظرین گرامی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور دست ادب جوڑ کر نہایت ادب سے عرض کیا کہ یا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوئی انسان کیسے پہلے سے یہ جان سکتا ہے کہ اس کا اچھا وقت شروع ہونے والا ہے۔ یعنی کہ اچھا وقت شروع ہونے سے پہلے اس انسان کو کون سی نشانیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ یہ بات سن کر امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اے شخص اللہ تعالیٰ وقت بدلنے سے پہلے یعنی اچھا وقت شروع ہونے سے پہلے اس انسان کے سامنے پانچ نشانیوں کو ظاہر فرماتا ہے۔ جسے دیکھ کر انسان کو سمجھ جانا چاہیے کہ بہت ہی جلد اس کا وقت بدلنے والا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ بات سن کر وہ شخص عرض کرنے لگا کہ یا امیر المومنین وہ پانچ نشانیاں کون سی ہیں تو آپ نے فرمایا۔

1: نماز فجر کے وقت آنکھ کا کھل جانا

  فجر کی نماز کے وقت تمہاری آنکھ کھل جائے یعنی تم نماز کے وقت نیند سے بیدار ہو جاؤ اور تمہارے دل میں عبادت کا شوق پیدا ہو جائے اور انسان کو ایسا محسوس ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے کسی اور راستے کی طرف لے کے جا رہا ہے تو ایسے انسان کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کی قسمت کا دروازہ کھلنے والا ہے اور اس کا وقت بدلنے والا ہے۔ جلد ہی اس کا اچھا وقت شروع ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کامیابی اور نئے راستے ملنے والے ہیں۔ کیونکہ میں نے اللہ تعالیٰ کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سنا ہے کہ فجر کے وقت اٹھنے والوں کی خود اللہ تعالیٰ مدد فرماتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کی آنکھ فجر کے وقت کھلنے لگ جائے اور آپ کے دل میں اللہ کی عبادت کا شوق پیدا ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وقت بدلنے والا ہے۔

2: دین کی سمجھ آنا

 دوسری نشانی ہے کہ جس کو دین کی سمجھ آنا شروع ہو جائے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جس انسان کو اللہ دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے تو اسے اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔

 یاد رکھنا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ دین کا کم یا زیادہ علم سب کو عطا فرماتا ہے۔ لیکن دین کی سمجھ اللہ تعالیٰ اس سے عطا کرتا ہے جو اللہ کا محبوب بندہ بن جائے۔ پھر ایسے شخص کے دل میں عبادت کی محبت، تلاوت قران کی محبت، اللہ کے دیگر احکامات کی محبت، درود پاک پڑھنے کا شوق اور تڑپ پیدا ہو جاتی ہے۔ یاد رکھنا یہ باتیں اس چیز کی نشانی ہیں کہ ایسے انسان کا وقت بہت جلد بدلنے والا ہے۔

3:  آزمائشوں میں صبر کرنا

 تیسری نشانی دماغ کی کھڑکیوں کو کھول کے سنیے گا میرے دوستو ! تیسری نشانی فرمائی کہ جو انسان آزمائشوں میں صبر کرنے لگ جائے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اے شخص میں نے یہ سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی کو اپنا محبوب بناتا ہے تو تھوڑی سی آزمائش میں ڈالتا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ میرا یہ محبوب بندہ میرے فیصلے پر راضی رہتا ہے یا شکوہ کرتا ہے۔ یاد رکھنا جو انسان اللہ کے فیصلے پر راضی ہو جائے اور اللہ اسے دنیا میں راضی بھی کرتا ہے اور آخرت میں بھی اپنی نعمتوں سے نواز دیتا ہے۔ اور جو انسان شیطان کی باتوں میں آ جائے، سوچنے لگ جائے کہ یہ پریشانی، دکھ ،درد میرے اوپر کیوں آگیا۔  انسان کو ایسا نہیں سوچنا چاہیے  بلکہ اللہ کے فیصلے پر ہمیشہ راضی رہنا چاہیے۔

حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا واقعہ

 حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کسی نے پوچھا کہ تو توحید کی باتیں کرتا ہے پھر تجھ پر اتنی مصیبتیں اور ازمائشیں کیوں ہیں؟ 

تو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب تم بازار میں جاتے ہو اور کوئی مٹی کا برتن لیتے ہو تو سب سے پہلے اس کو بجا کر دیکھتے ہو کہ کہیں وہ ٹوٹا ہوا تو نہیں ہے اس کے بعد اس کو لیتے ہو ۔میرا اللہ مجھے آزماتا ہے ۔

 ناظرین یاد رہے کہ یہ وہی بلال ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم معراج کے سفر پر تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جنت میں کسی کے قدموں کی آہٹ محسوس فرمائی۔ پوچھا کہ یہ قسم کے قدموں کی آہٹ ہے تو بتایا گیا کہ بلال کے قدموں کی آہٹ ہے۔

 جب حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ کون سا آپ کا عمل ہے کہ جنت میں قدموں کی آہٹ سنی گئی تو فرمایا کہ جب بھی وضو ٹوٹتا ہے تو وضو کرتا ہوں، دو رکعت نماز پڑھتا ہوں، اور تو  میں اس کے علاوہ کوئی خاص ایسا عمل نہیں ہے۔

 اس لیے آزمائش آنے پر صبر کرنا چاہیے۔ صبر کرنے والوں کی اللہ مدد فرماتا ہے۔

4: چہرے پر مسکراہٹ اور رونق 

 دوستو ! چوتھی نشانی یاد رکھیے گا فرمایا کہ جب تمہارے چہرے پر مسکراہٹ اور رونق آ جائے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی ٰعنہ نے فرمایا کہ جب انسان کے چہرے پر رونق آنا شروع ہو جائے تو سمجھ لینا چاہیے کہ بہت ہی جلد اس کا وقت بدلنے والا ہے۔

 یاد رکھیے میں نے اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سن رکھا ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ اپنا پیارا اور اپنا محبوب بناتا ہے اس کے چہرے پر رونق آنے لگ جاتی ہے۔ ایسا انسان دنیا کے سامنے ہر وقت اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہے یعنی کہ ہر وقت خوش رہتا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے دنیا میں اس شخص سے بڑا پرسکون اور وقار والا کوئی شخص نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی غم اس شخص کو نہیں ہے۔ تو جب کوئی شخص ہر وقت خوش رہنے لگے اس کے چہرے پہ ہر وقت پازیٹو مسکراہٹ اور خوشی کے آثار دکھائی دینے لگیں، غصے پر قابو کرنے لگ جائے، اپنے اعصاب پر قابو کرنے لگ جائے ایسے انسان کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کی زندگی میں خوشیوں کی بارات آنے والی ہے۔ اس کا وقت بدلنے والا ہے اور ایسا انسان کسی بھی چیز کی خواہش کرے اور سوچے تو اللہ تعالیٰ اس کو عطا کر دیتا ہے۔

5: اخراجات میں کمی آجانا

 پانچویں نشانی فرمایا اس انسان کے خرچے میں کمی آ جاتی ہے یعنی خرچ تو کرتا ہے لیکن اللہ رب العزت اس کے مال و دولت میں اس کے گھر میں برکت عطا فرماتا ہے اور پیسہ اور رزق ختم ہونے کا نام بھی نہیں لیتا۔

 حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جس انسان کے خرچ میں کمی آ جائے، رزق میں کمی ہونا شروع ہو جائے تو سمجھ لینا کہ اس انسان کا بہت جلد وقت بدلنے والا ہے۔ اس کا برا وقت ختم ہونے والا ہے اور اچھا وقت شروع ہونے والا ہے۔ ایسے انسان کی حلال کی کمائی میں اللہ تعالیٰ ایسی برکت ڈال دیتا ہے پیسہ بانٹنا بھی چاہے تو ختم نہیں ہوتا۔ ایسے انسان کا دل روشن ہو جاتا ہے وہ ہر وقت اللہ رب العزت سے ہی امید رکھتا ہے۔ اس کے پاس کچھ ہو یا نہ ہو دوسروں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔ وہ کبھی اللہ سے شکوہ نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ اللہ ہماری بہتری کے لیے کرتا ہے۔ اللہ اس بندے کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے اور حضرت جبریل علیہ السلام سے فرماتا ہے کہ تم بھی اس کو اپنا محبوب بنا لو۔ حضرت جبریل علیہ السلام اس کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔ اور پھر حضرت جبریل علیہ السلام کو حکم ملتا ہے کہ تم فرشتوں کو خبر پہنچاؤ کہ یہ بندہ اللہ کا محبوب بن چکا ہے۔ پھر ساتویں آسمان کے سارے فرشتے اس بندے سے محبت کرنے لگتے ہیں۔

 دوستو!  یہ کالم اگر آپ کو اچھا لگا ہو تو دوستوں تک ضرور شیئر کیجئے۔ ہو سکتا ہے اس پوسٹ سے کسی کی زندگی اور دل بدل جائے۔ اپنا اور اپنے ساتھ والے رشتوں کا خیال رکھیے۔

 اللہ حافظ السلام علیکم 

Leave a Comment