Companions of the Prophet (peace be upon him) Hazrat Khabab (RA)

Companions of the Prophet (peace be upon him) Hazrat Khabab (RA) used to work in iron, his mistress Umm Ammar was a very strict woman.

صحابی رسولﷺ حضرت خبابؓ

حضرت خباب لوہے کا کام کرتے تھے ان کی مالکن ام عمار بڑی سخت عورت تھی۔ لوہے کا کام کرتے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھ گئے ایک دن مالکن کو پتہ چل گیا کہ یہ تو دین اسلام میں چلا گیا تو وہ آئی بڑے غصے میں باولی ہو کر اور آپ نے لوہے کی سلاخ اگ میں رکھی ہوئی تھی۔ تو اس نے جلدی سے وہ سلاخ اٹھائی اور جناب خباب کے سر پہ رکھ دی جلتی ہوئی سلاخ وہ آگ کا انگارہ بن جاتی ہے جل گیا سر مبارک۔ 

بڑی تکلیف میں آئے میرے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عرض کی حضور میں تکلیف میں ہوں میرے لیے دعا فرمائیں۔ حضور ﷺنے کیا جملے فرمائے قربان جائیں مدینے والے کی دعاؤں پر ۔حضورﷺ کی دعاؤں پر بھی قربان اور میرے اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں جب نبی پاکﷺ دعا کرتے تھے تو دعا اوپر نہیں جاتی تھی قبولیت نیچے آجاتی تھی۔ اللہ قبولیت کو نیچے بھیجتا تھا کہ وہ میرے نبیﷺ نے دعا کی جا جا کے قبول کر۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی اور دعا کیا فرمائی حضور نے نبی پاک ﷺنے دعا فرمائی

 اے اللہ میرے خباب کی مدد فرما اے اللہ میرے خدا آپ کی دعاؤں کا رنگ ہوتا ہے اگرچہ ہمیں نظر نہ بھی آئے۔ حضور ﷺنے دعا فرما دی۔

 اب حضرت خباب کہتے ہیں کہ اس دعا کا رنگ میں سوچتا تھا لیکن جو مکے کے حالات ہیں اور زیادہ کثرت سے تعداد کافروں کی ہے اور طاقت میں بھی کافر ہیں۔ اسلام پہ بظاہر غربت ہے اب اس دعا کا رنگ کیسے نظر آئے۔

 لیکن اگر کرم کرنے والا اللہ ہو تو پھر ضروری نہیں کہ ظاہر ی اسباب لوگوں کی نظر میں آئیں پھر وہ رنگ بنا لیتا ہے پھر وہ ساری رحمتیں خود بخود فرما دیتا ہے۔ حضرت خباب کہتے ہیں وہی میری مالکن ام عمار بیمار ہو گئی۔ اتنی بیمار ہوئی اس کے سر میں کوئی درد اٹھا اتنی تکلیف کہ ہر طبیب ہر حکیم ہر جگہ گئی جب کوئی نتیجہ نہ نکلا تو ایک طبیب نے اسے بتایا کہ   سلاخ گرم کر کے  تو سر پہ لگوایا کر تجھے ارام آئے گا۔ تو آپ فرماتے ہیں پھر ایک دن وہ گھر آئی اور گھر آ کے مجھے کہنے لگی لوہے کی سلاخ اچھی طرح آگ میں تپا کے  تو میرے سر پہ رکھ۔ کہتے ہیں لوہا تپ  رہا تھا میں پکڑ رہا تھا سر پہ رکھ رہا تھا گویا میری توجہ حضور کی اس دعا کی طرف چلی گئی جو سرکار نے فرمائی کہ یہ انداز ہے قبولیت کا۔ یہ انداز ہے کہ کوئی جنگ نہیں کرنی پڑی بس حضورﷺ نے دعا فرما دی اللہ اس کی مدد فرما۔

 تو کچھ فیصلے اللہ پہ بھی چھوڑ دینے چاہیے بڑی جلدی رب کریم وہ فیصلے فرما دیتا ہے اور بڑی جلدی انصاف ہوتا ہے۔

4 thoughts on “Companions of the Prophet (peace be upon him) Hazrat Khabab (RA)”

  1. Hi there,

    My name is Mike from Monkey Digital,

    Allow me to present to you a lifetime revenue opportunity of 35%
    That’s right, you can earn 35% of every order made by your affiliate for life.

    Simply register with us, generate your affiliate links, and incorporate them on your website, and you are done. It takes only 5 minutes to set up everything, and the payouts are sent each month.

    Click here to enroll with us today:
    https://www.monkeydigital.org/affiliate-dashboard/

    Think about it,
    Every website owner requires the use of search engine optimization (SEO) for their website. This endeavor holds significant potential for both parties involved.

    Thanks and regards
    Mike Walkman

    Monkey Digital

    Reply

Leave a Comment