Conditional treatment of constipation

قبض کا شرطیہ علاج

بیماریوں کی ماں قبض جسے عرف عام میں ام الامراض بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہوتی ہیں ،اس کا علاج کیا ہے، پرہیز کیا ہے اور کس وجہ سے ہوتی ہے یہ آپ کو میں تفصیلاَ اس  میں بتا دیتا ہوں۔

 قبض کی وجہ کیا ہے 

 سب سے پہلے تو قبض کی وجہ کیا ہے، قبض ہوتی کیوں ہے۔ جب تک آپ اس چیز کی طرف توجہ نہیں دیں گے قبض کا علاج نہیں ہوگا۔ ہماری جو موجودہ دور کی خوراکیں ہیں اس کے اندر اس طرح کا مواد پایا جاتا ہے جو ہماری آنتوں کی حرکت کو slow کر دیتا ہے اور آنتوں کے اندر ایک ریشہ نما جو رطوبت ہوتی ہے جسے ہم فائبر کہتے ہیں اس کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور آنتوں کے اندر خشکی ہو جاتی ہے جس وجہ سے قبض ہو نا شروع ہو جاتی ہے۔

قبض کا شرطیہ علاج Conditional treatment of constipation

Conditional treatment of constipation

قبض کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریاں

 جب قبض شروع ہو جاتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ بے شمار امراض شروع ہو جاتے ہیں۔ جیسے جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد ،جسمانی کمزوری ،چڑچڑا پن، معدے میں گیس رہنا اور بے شمار ایسے مطلب تفصیلی امراض میں بتانے شروع کروں تو ہزاروں بیماریوں کے نام آ جائیں گے جو قبض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

قبض پیداکرنےوالی خوراکیں

  سب سے پہلے تو ہم نے دیکھنا کہ ہم اپنی خوراک میں استعمال کیا کر رہے ہیں جس وجہ سے قبض ہوتی ہے۔ اس کا علاج میں آپ کو بتاؤں گا اتنا آسان علاج ہوگا انشاءاللہ، اللہ کے فضل سے آپ کی قبض پانچ سات دنوں میں ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو جائے گی۔ جس طرح کی مرضی قبض ہو ۔

 ہماری خوراک میں میدے کی مقدار بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ آٹے سے جو میدہ نکلتا ہے جس سے نان بنتے ہیں، جس سے بند بنتے ہیں، جس سے ڈبل روٹی بنتی ہے یاہم بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی کھاتے ہیں جس کا مطلب ہم آٹے سے بوسی وغیرہ نکال کے پھینک دی جاتی ہے، پروسیس کیا ہوا آٹا کھایا جاتا ہے۔

 آپ کبھی اس معدے کو ویسے ہی گوند کے اس کو آپ علیحدہ کریں تو اپ کو پتہ چلے گا اس کے اندر کتنی لیس ہے اور کتنی لچک ہے۔ جب یہی معدہ آپ کی آنتوں کے اندر جاتا ہے تو سوچیئے وہ آنتوں سے نکلتا کتنی مشکل سے ہوگا۔ اس لیے کوشش کریں کہ گندم کی تازہ پکی ہوئی روٹی ہی کھائیں جو مطلب گھر میں پکتی ہے جس کے اندر نمکیات پورے ہوتے ہیں۔

بیکری کا استعمال، مشروبات کا استعمال ہم نے زیادہ کر دیا ۔ مصنوعی مشروبات ہیں جیسے بوتلیں، اچاروں کا استعمال، چٹنیاں مختلف قسم کی،اگر آپ  قبض کا علاج  کراناچاہتے ہوتو سب سے پہلے تو آپ نے ان تمام چیزوں سے پرہیز کرنا ہوتا ہے تب آپ کے قبض کے علاج سے آپ کی قبض  ٹھیک ہو گی۔

فائدہ مند خوراک

 اچھا اب خوراک ہمیں کون سی کھانی چاہیے سب سے پہلےتو ہمیں گندم کی روٹی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اپنی خوراک میں سبز پتے والی سبزیاں وٹامن سے جو بھرپور ہیں وہ استعمال کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دودھ دن میں ایک کپ یا دو کپ ضرور پینا چاہیے۔

نسخہ

مختصراَ آپ کو نسخہ بھی میں نے چھوٹا سا بتانا ہے آپ نے دو چیزیں کرنی ہیں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے آپ نے مربہ حریر لے لینا۔ حریر کا مربہ آپ کو ہر پنساری سے عام ملتا ہے۔ اس کو اچھی طرح دھو لینا ہے اس کا میٹھا دھو کے ختم کر دیں۔ دو سے تین دانے آپ نے رات کو سونے سے پہلے آپ نے کھا کے اوپر سے نیم گرم دودھ یانیم گرم پانی کا ایک کپ پی لینا ہے۔

  یہ تو ہو گیا ایک چھوٹا سا خوراکی نسخہ اور اس کے ساتھ آپ نے استعمال کیا کرنا ہے جس سےآپ کو مزید فائدہ ہو وہ ہے  فائی بو۔ یہ ایک ڈبی ہوتی ہے اس کے اندر شاشے ہوتے ہیں یہ آپ نے دن میں ایک یا دو ساشے یعنی ایک وقت میں ایک حصہ لینا ہے۔ کھانے سے 15 منٹ پہلے آپ نے ایک گلاس پانی میں یا آدھے گلاس پانی میں یہ پوراساشہ گھول کے پی لینا ہے۔ یہ فائی بو بنیادی طور پر فائبر ہوتا ہے۔ یہ اسپغول کے چھلکا ٹائپ سی چیز ہوتی ہے۔ یہ آپ کسی بھی اچھی کمپنی کا لے سکتے ہیں میں سپیسیفک کسی کمپنی کا میں آپ کو نہیں بتاؤں گا۔ آپ کسی بھی اچھی کمپنی کا آپ کسی بھی ملک میں ہو فائی بو ہو یا فائبر عام ملتا ہے۔ یہ آپ نے کھانے سے 15 منٹ پہلے آدھے گلاس میں یا ایک گلاس پانی میں گھول کےآپ نے استعمال کر لیا کرنا ہے۔ آپ یہ  15، 20،25  دن مسلسل استعمال کریں تاکہ آنتوں کے اندر فائبر کی مقدار پوری ہو ۔آپ یہ یقین کریں جب آپ یہ استعمال کریں گے تیسرے، چوتھے دن ہی قبض آپ کی  زبردست ٹھیک ہو جائے گی۔

 اچھا اس دوران آپ نے پرہیز کیا کرنا ہے یا جو قبض کےمستقل  مریض ہیں وہ بھی پرہیز کریں کیونکہ قبض ام الامراض ہے۔ جس بندے کو قبض ہوگی اس کو بواسیر ضرور ہو جاتی ہے تو اس لیے آپ اس مرض (قبض) سے اپنی جان چھڑائیں اور مستقل علاج کرائیں۔  کوئی بھی دوائی کھا کے ایسے جلاب لینے یا کوئی بھی  گولی کھا لینا جو پاخانہ کھول دیتی ہے وہ علاج نہیں ہے۔ کبھی آپ غور کرنا جوں جو ں آپ استعمال کرتے جائیں گے وہ دوائیوں کا اثر ختم ہوتا جائے گا کیونکہ آنتیں اس چیز کی عادی ہو جاتی ہیں۔

 اس لیے اس کا بہتر حل صرف خوراک ہی ہے جو میں نے آپ کو بتا دیا ہے۔ خوراک کے اندر فائبر والی چیزیں زیادہ استعمال کریں انشاءاللہ ،اللہ نے چاہا آپ بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔  دعاؤں میں یاد رکھنا

3 thoughts on “Conditional treatment of constipation”

Leave a Comment