Constipation Relief \\ قبض کا علاج \\ qabz ka desi ilaj

قبض کا علاج

اسلام و علیکم ورحمۃ الله وبرکاته ناظرین! آج قبض کا ایک آسان نسخہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔  کمنٹس میں لوگ بہت زیادہ مطالبہ کر رہے تھے کہ میں قبض کا ایسا نسخہ بتاؤں جو انتہائی آسان بھی ہو اور تیار کرنے میں مشکل نہ ہو اور اس کے اجزا آسانی سے مل جاتے ہوں۔ اور سب سے بڑی بات ہے کہ وہ مشکل دوائیوں پر مشتمل نہ ہو۔

 ناظرین میں آپ کے لیے ایسا ایک خوراکی کھانے والا جو عام آپ اسانی سے تیار کر لیں گے بالکل کھانے والا نسخہ آپ کے لیے میں لایا ہوں وہ آپ نے استعمال کرنا ہے۔ یہ نہ صرف وقتی طور پر قبض کو کھولے گا بلکہ آپ اسے  چند یوم استعمال کر لیں تو اللہ کے فضل سے ہمیشہ سے لیے قبض سے جان چھوٹ جائے گی۔

قبض

ویورز قبض کو بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے۔ جسم میں %09  بیماریوں کی وجہ جو ہے وہ معدہ ہے کیونکہ معدہ ہی وہ ہمارے جسم کا عضو ہے جس سے سارے جسم کو توانائی پہنچنی ہوتی ہے۔ خوراک ادھر جا کے ہضم ہوتی ہے۔ اگر قبض ہوگی تو آپ لوگوں کو خوراک کے جو صحیح اجزاء ہیں  جو  آپ کے جسم کو توانائی دیں گے وہ نہیں مل سکیں گے۔ کھانا کھانے کو دل نہیں کرے گا ،ہر وقت پیٹ پھولا رہے گا، بے چینی رہے گی ،بے شمار حتیٰ کہ بواسیر پتہ نہیں کیا کیا امراض میں ان کے نام لینے شروع کر دوں تو جناب اتنا لمبا آرٹیکل ہو جائے گا آپ حیران ہو جائیں گے ۔

تو ناظرین سمجھ لیں کہ قبض کو ام الامراض یعنی بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے۔ ہر بیماری کی جڑ سمجھ لیں کہیں نہ کہیں اس کا کنیکشن معدے سے ضرور ہوگا  اور وہ جو بیماری ہوگی وہ قبض ہوگی۔قبض کے بارے میں مزید جاننے کے لیئے کلک کریں۔

پرہیز

 تو  قبض کے لیے انتہائی آسان نسخہ ہے۔ دوائی کھانے سے پہلے سب سے پہلے آپ نے اپنا لائف سٹائل چینج کرنا ہے۔ مثلاً آپ لوگوں نے کھانے پینے میں پرہیز کرنا ہے۔ واک ورزش وغیرہ کیا کرنی ہے، تلی چیزوں کا کھٹی چیزوں کا بادی چیزوں کا اور قبض کرنے والی چیزوں کا پرہیز کریں۔ اپنی خوراک میں صرف گوشت ہی نہ شامل کریں اس کے اس کے ساتھ ساتھ سبزیاں شامل کریں۔ سبز پتے والی سبزیاں،وٹامن شامل کریں۔ وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بھی عموماً قبض ہو جاتی ہے۔ اگر آپ لوگ صرف گوشت ہی استعمال کرتے رہیں گے اس کی وجہ سے بھی قبض ہو سکتی ہے۔ سیر نہیں کریں گے، رات کو لیٹ کھانا کھائیں گے، بازاری کھانے کھائیں گے، بوتلیں، ا چار، چٹنیاں، مربے ضرورت سے زیادہ استعمال کریں گے تو قبض ہوگی۔

 تو  اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنے لائف سٹائل کو بھی اور کھانے پینے کے سٹائل کو بھی چینج کریں۔ اس سے بھی کافی فرق پڑے گا اور یہ خوراکی نسخہ کا استعمال کریں۔

اجزاء

  اس کے اجزاء جو ہیں وہ  انتہائی آسان جزا ہیں۔  صرف دو چیزیں ہیں۔

(1)      سونف 

(2)    گلقند

یہ والی دو چیزیں نمبر ایک سونف نمبر دو گل قند۔

گل قند کے فوائد

 یہ گلقند جو گلاب کے پھول ہیں اس سے گل قند بنتی ہے۔ دنیائے طب میں قبض کے حوالے سے گل قند کو ایسا مقام حاصل ہے جیسے جناب عام پبلک میں بادشاہ کو۔ گل قند ایک ایسی چیز ہے کہ یہ قبض کو کھولتی ہے، معدہ درست کرتی ہے اور معدے کے اندر زیادہ دیر پڑی رہ کر آپ کو جو ہے وہ پاخانہ کھل کے ائے گا۔

سونف کے فوائد

 دوسری چیز ہے سونف۔ یہ ہاضمہ تیز کرتی ہے اور آنتوں کی حرکت کو تیز کرتی ہے۔

اجزاء کی مقدار

 ان دو چیزوں کا تعارف کرا دیا میں نے آپ کو۔ کتنی مقدار آپ پڑھ لیں۔

 سونف                        05گرام 

گلقند                           002 گرام 

نسخہ

 اب تیاری کے طریقے کی طرف آتے ہیں۔ آپ نے کیا کرنا ہے سونف کو اچھی طرح گرائنڈر میں پیس لینا ہے۔ اس کا پاؤڈر بنا لینا ہے سفوف بنا لینا ہے۔ اچھی طرح پیس لینے کے بعد آپ نے یہ 05گرام سفوف 002 گرام گل قند میں مکس کر لینا ہے۔ اچھی طرح اچھی طرح مکس کرنے کے بعد آپ نے اس کو ایئر ٹائٹ  جار میں سنبھال لینا ہے اور اس کو فرج وغیرہ میں نہیں رکھنا سائے میں، کسی الماری میں رکھ لیں۔

طریقہ استعمال

 آپ نے ایسے کرنا ہے کہ روزانہ رات کو ایک بڑا چمچ کھانے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ سوتے وقت لے لینا ہے اور اس کے بعد آپ نے پھرنا چلنا پھرنا نہیں ہے اور لیٹ جانا ہے، سو جانا ہے۔ صبح انشاءاللہ ایسے پاخانہ کھل کے ائے گا برسوں کی رکی ہوئی قبض کھل جائے گی اللہ کے فضل سے۔

 تو ناظرین کھانے کا طریقہ بھی میں نے آپ کو بتا دیا اب کتنے دن کھانا ہے یہ آپ نے 51 سے 02 دن روٹین سے کھائیں۔ اگر زیادہ موشن آ جائیں تو بے شک آپ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ لیکن جن کو پرانی قبض ہے وہ 01,51دن اس کو کھائیں۔ انشاءاللہ قبض کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔لیکن یہ اس صورت میں حل ہوگا جب آپ کھانے پینے میں پرہیز کریں گے، اپنے لائف سٹائل میں تھوڑی تبدیلی لائیں گے۔

 ناظرین یہ قبض کا انتہائی آسان اور سادہ نسخہ میں نے آپ کو بتا دیا ہے۔ یہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں، شیئر کریں، واٹس ایپ پہ شیئر کریں، فیس بک پہ شیئر کریں ۔

اللہ حافظ

3 thoughts on “Constipation Relief \\ قبض کا علاج \\ qabz ka desi ilaj”

Leave a Comment