Debate in Donkey and Horse || گدھے اور گھوڑے میں بحث

  Debate in Donkey and Horse گدھے اور گھوڑے میں بحث پر مشتعمل مختصر اور سبق آموز کہانی۔

گدھے اور گھوڑے میں بحث
 گدھے اور گھوڑے میں بحث

 

ایک گھوڑے اور گدھے میں بحث  چھڑ  گئی کہ کوا سفید ہے یا کالا۔ گدھا اس ضد میں تھا کہ کوا سفید ہوتا ہے جبکہ گھوڑا چلا  رہا تھا
 کہ کوا کالا ہوتا ہے۔ بحث بڑتی گئی اور نوبت لڑائی جھگڑے میں بدل گئ
 
دونوں اپنا جھگڑا لے کر جنگل کے بادشاہ سلامت شیر کے پاس پہنچے۔ شیر نے دونوں کا بیان سنا اور فیصلہ صادر کیا کہ گھوڑے کے سر میں 10 جوتے مارے جائیں اور اسے جیل میں ڈال دیا جائے۔ گھوڑا یہ سن کر چلایا اور روتے ہوئے بولا بادشاہ سلامت یہ تو ظلم ہے حق پر بھی میں اور سزا بھی مجھے دی جا رہی ہے۔
 
شیر نے کہا کہ تمہیں سزا اس لیے نہیں دی جا رہی کہ تم سچ پر نہیں ہو بلکہ اس لیے دی جا رہی ہے کہ جب  تمہیں پتہ تھا کہ وہ گدھا ہے تم نے اس کے ساتھ مباحثہ کیوں کیا ؟
 
اس لیے آپ بھی حق پر ہوتے ہوئے کبھی بھی گدھوں سے بحث و تکرار مت کیجیے۔۔۔۔۔۔

1 thought on “Debate in Donkey and Horse || گدھے اور گھوڑے میں بحث”

Leave a Comment