Disappear yourself for 6 months and get a huge success

Disappear yourself for 6 months and get a huge success
Disappear for 6 months


Disappear yourself for 6
months and get a huge success

 

یہ سچ ہے کہ آپ ایک رات میں ایک کالم پڑھ کر اپنی زندگی تو نہیں بدل سکتے لیکن ایک کالم پڑھ  کر آپ اپنی زندگی کو ایک نئی direction ضرور دے سکتے ہیں۔ تو اگر آپ اپنی زندگی کو ایک نئی direction دینا چاہتے ہو، بدلنا چاہتے ہو تو چھ مہینے کے لیے  اس دنیا سے غائب ہو جاؤ۔ disappear yourself for 6 months and get a huge success. جس طرح آپ اپنے کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کرتے ہو  اسی طرح اس دنیا کو بھی شٹ ڈاؤن کر دو۔ باہر کی دنیا سے سب رابطے ختم کر دو، بھول جاؤ ساری چیزیں، فضول دوستوں سے ملنا بند کر دو، سوشل میڈیا پر ٹائم ویسٹ کرنا بند کر دو، اپنی زندگی سے ساری  distractions ختم کر دو اور focus   کرو صرف اپنے آپ پر۔ لوگوں کے لیے ایسے ہو جاؤ جیسے آپ ہیں ہی نہیں سب رابطے ختم کر دو صرف اپنے آپ سے، اپنی ذات سے رابطہ رکھو اور یہ ساری زندگی کے لیے نہیں صرف چھ مہینے کے لیے۔

اپنے  آپ کو بہتر بنانے پر کام کرو اپنا best نکال کر اس دنیا کو دکھاؤ کہ آپ نے پوری زندگی ایسے ہی گزارنی ہےیا گھٹ گھٹ کر لوگوں کی باتیں، لوگوں کے تانے سنتے ہوئے۔  آپ اپنے آپ کو بدلنے کے لیے ٹائم نہیں نکالو گے تو آپ کی زندگی نہیں بدلے گی ۔اپنی زندگی سے ہر negative  چیز کو ،ہر negative  انسان کو ،ہر منفی سوچ کو اپنی زندگی سے دور کر دو اور اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں تمہارے خوابوں سے دور کر رہی ہے، اس زندگی سے جو تم جینا چاہتے ہو روک رہی ہے ۔اب وہ بن کر دکھاؤ جو آپ بننا چاہتے ہو آپ وہ بن کے دکھاؤ جو آپ کے ماں باپ آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں آپ خود کو ایسا بناؤ کہ وہ آپ پر فخر کریں ۔اگر آپ بند دروازے کے پیچھے بیٹھ کر خود پر کام کرو گے، قربانی دو گے تو ہر کامیابی کا دروازہ آپ کے لیے کھلتا جائے گا۔ ہر کوئی آپ کی عزت کرنے پر مجبور ہو جائے گا اس لیے خاموش رہ کر خود پر کام کرو اور
شور اپنی کامیابی کو مچانے دو ۔

ایک انسان پرائیویٹ میں جو خود پر محنت کرتا ہے اسی کا رزلٹ، اسی کا ریوارڈ اسے پبلک میں ملتا ہے۔ اپنے آپ سے یہ وعدہ کرو کہ میں سر جھکا کر خاموشی سے اپنا کام کرتا رہوں گا یہاں تک کہ میرے رزلٹس بولنا شروع ہو جائیں۔ اپنے آپ سے یہ سوال کرو کہ کیا آپ اپنی زندگی سے
خوش ہو ،کیا آپ ایسے ہی زندگی جینا چاہتے تھے ؟اور اگر آپ کا جواب نہیں میں ہے تو پھر اس کو بہتر بنانے پر کام کرو وہ سب چیزیں لکھو پیپر پر ،لکھو وہ سب خوبیاں جو ایک بہتر زندگی گزارنے کے لیے آپ کے اندر ہونی چاہیے اور پھر اپنے اندر ہمت پیدا  کرو ان چیزوں کو کر دکھانے کی۔ اپنے آپ سے یہ وعدہ کرو مجھے اس طرح کی زندگی قبول نہیں ہے میں ایسے نہیں جینا چاہتا میں ایک بہتر زندگی Deserve کرتا ہوں اور میں وہ  حاصل کر کے رہوں گا۔

 یاد رکھو آپ ایک  بہتر زندگی گزار سکتے ہو آپ ایک زبردست ایک Ideal life گزار سکتے ہیں لیکن آپ وہ  life  گزاریں گے یا نہیں یہ آپ  پر depend  کرتا ہے۔ کیونکہ  efforts کو بدلے بنا آپ result کو نہیں بدل سکتے ۔وہ لوگ جو ایک بہتر زندگی کے لیے fight کرتے ہیں انہی کو ہی ایک بہتر زندگی گزارنے کا چانس ملتا ہے۔

 اگر آپ لوگوں کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہو تو آپ نے decide کرنا ہے کہ  آپ نے اپنے ٹائم کو کن  کاموں پر لگانا ہے ۔آپ اپنے ٹائم کو کس طرح spend کرتے ہو ۔یہی چیز آپ کے  future  کی کوالٹی کو طے کرے گی آپ کے پاس طاقت ہے کہ آپ اپنے future کو create کر سکتے ہیں۔کیونکہ آپ ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ اپنے ایک ایک منٹ کو ،ایک ایک دن کو کیسے گزارتے ہیں۔ آپ اسے سوشل میڈیا پر spend کرتے ہیں یا اپنی  development پر ،آپ لوگوں کی معاشرے کی سسٹم کی complains کرنے پر سپینڈ کرتے ہیں یا اپنے کام کو اپنے رول کو بہتر بنانے پر،یا آپ اپنے ٹائم کو یہ بتانے پر سپینڈ کرتے ہیں کہ آپ نے کیا کیا کرنا ہے،یا آپ صرف باتیں کرنے پر سپینڈ کرتے ہیں، یا ان  کاموں کو کرنے پر ،یاکر دکھانے پر سپینڈ کرتے ہیں ۔

دوستو! کامیابی آسانی سے  نہیں ملتی اس کو کمانا پڑتا ہے۔ کامیابی کوئی سستی چیز نہیں ہے۔ آپ کو اس کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ اگر آپ ایک اچھی زندگی چاہتے ہو تو آپ کو قربانی دینی پڑے گی، آپ کو سخت محنت کرنی پڑے گی ، دن رات ایک کرنا پڑے گا ،آپ کو discipline سیکھنا پڑے گا ۔آج اگر آپ قربانی دو گے، مشکلیں جھیلو گے،  چیلنجز کا سامنا کرو گے تو آپ کو ایک اچھا کل ملے گا جس پر آپ بھی فخر کرو گے اور دنیا بھی کرے گی ۔زیادہ تر لوگ آج آسانی سے آسان راستے کو چنتے ہیں اور پھر کل وہ دکھی ہوتے ہیں کہ وہ آسان راستہ انہیں ایک مشکل منظر پر لے آیاہے۔ اگر آپ مستقبل میں ایک اچھی اور شاندار لائف چاہتے ہو تو آپ کو آج مشکل راستہ چننا ہوگا۔ اپنے comfort  zone سے باہر نکلنا ہوگا اور زندگی میں ہر روز کچھ نیا سیکھو، نیا سوچو، نیا کرو، learn کرو۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Comment