Do people not respect you? || 5 reasons of people disrespect

Do people not respect you?
reasons of people disrespect

 کیا لوگ آپ کی عزت نہیں کرتے؟

کیا کبھی آپ کو لگتا ہے کہ لوگ آپ کی عزت نہیں کرتے یا دوسروں کی نسبت آپ کو توجہ کم ملتی ہےآپ کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور یہی سب سے بڑی پرابلم ہے کہ آپ کو سمجھ ہی نہیں آرہی ہوتی کہ آپ کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آپ اپنی طرف سے تو پوری کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی نہ جانے کیوں لوگ آپ کو نظر انداز کرتے رہتے ہیں۔

       تو دوستو ! آج کے اس آرٹیکل میں میں آپ کو پانچ ایسی وجوہات بتاؤں گا ،پانچ ایسے کام جو جانے انجانے میں آپ کر رہے ہیں اور آپ کے انہی کاموں، انہی عادتوں کی وجہ سے لوگ آپ کو نظر انداز کرتے ہیں، آپ سے جان چھڑواتے ہیں، آپ کی عزت نہیں کرتے۔ تو سب سے پہلی بات ہے۔

     1:  رویہ (Attitude) 

 ایسے لوگوں کو ہر وقت اپنے بارے میں بات کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ اپنے قصے کہانیاں سنانے کی عادت ہوتی ہے۔ اگر کوئی ان سے بات کرنے کے لیےآتا بھی ہے اپنی کوئی Achievement اپنی کوئی کامیابی کی سٹوری شیئر کرنے کے لیے تو یہ اس کی سننے کی بجائے اپنی سنانا شروع کر دیتے ہیں ۔میں نے یہ کیا ہے، وہ کیا ہے۔ اپنے کارنامے گنوانے لگتے ہیں۔ سامنے والے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر بات میں اپنی رائے تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اپنے کارنامے گنوائیں گے یا اپنی معلومات کا خزانہ لوگوں کے سامنے رکھیں گے تو لوگ ان سے متاثرہو جائیں گے۔ حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہوتا لوگ آپ سے بات کر کے تب خوش ہوں گے جب آپ ان کی بات توجہ سے سنیں گے۔ اس لیے بکری کی طرح میں میں کرنا ،اپنے کارنامے گنوانا، بات بات پر شیخیاں مارنا دوسروں کی بات کاٹ کاٹ کر اپنی بات کرنا چھوڑ دیں۔

         2:  ڈھیل 

آپ کی دوسری غلطی جس کی وجہ سے لوگ آپ کی عزت نہیں کرتے وہ ہے آپ کی ڈھیل یعنی آپ نے کبھی روکا ہی نہیں ،ٹوکا ہی نہیں اپنی سیلف ریسپیکٹ کا خیال ہی نہیں رکھا۔ جس کا جو دل کرتا ہے آپ سے کہہ دیتا ہے جب چاہے آپ کو نظر انداز کر دیتا اور آپ چپ چاپ سہتے رہتے ہیں۔ لوگوں کی ناراضگی کے ڈر سے برا منا جانے کے ڈر سے یا ان کا لحاظ کرنے کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں ۔دوستو آپ چاہے کتنا بڑا اور قیمتی گھر کیوں نہ بنا لیں لیکن اگر آپ اس کو گیٹ نہیں لگائیں گے گیٹ پر تالا نہیں لگائیں گے تو جس کا دل چاہے گا وہ آپ کے گھر میں جھانکتا رہے گا ،منہ اٹھا کر آپ کے گھر آتا جائے گا۔ میں آپ سے یہ تو نہیں کہہ رہا کہ آپ لوگوں سے جھگڑا شروع کردیں  لیکن اگر کوئی آپ  کو نظر انداز کرتا ہے یا آپ کی عزت نہیں کرتا تو آپ اسے یہ ضرور بتائیں کہ مجھے تمہارا یہ رویہ، یہ انداز اچھا نہیں لگا ۔آپ انہیں روکیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ ایک اچھے طریقے سے جو تکلیف آپ کو پہنچی ہے وہ آپ ان کو ضرور بتائیں اور پھر ان سے فاصلہ رکھیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ان کے رویے کی وجہ سے آپ کو تکلیف پہنچی ہے۔ لوگوں کو غیر ضروری ڈھیل بالکل نہ دیں۔

     3:  قابلیت (Credibility)      

تیسری چیز ہے آپ  کی قابلیت آپ کی ورتھ اگر آپ  اپنی بات کے پکے نہیں کوئی کام ذمہ داری سے نہیں کرتے، جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ زندگی میں آپ  کو نہیں پتہ کہ آپ  نے کیا کرنا ہے ۔اپنے آپ  کو ثابت کرنے کے لیے آپ  کے پاس کچھ بھی نہیں تو لوگ آپ  کی عزت نہیں کریں گے۔ کیوں کریں لوگ آپ کی عزت؟ اگر آپ  کو ہی اپنی پرواہ نہیں ہے تو لوگ آپ کی پرواہ کیوں کریں۔ عزت چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو عزت کے قابل بنائیے ۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ انسان کی اتنی ہی ویلیو ہوتی ہے جتنا اس کے اندر احساس ذمہ داری ہوتا ہے۔ آپ  کی عزت آپ  کی قابلیت کا ہی دوسرا نام ہے۔ اس لیے کچھ بھی ہو جائے اپنی کریڈیبلٹی اپنی ساکھ کا خیال رکھیں۔ وہ گئی تو آپ  بھی گئے۔ اگر آپ  کچھ کہیں گے اور کریں گے نہیں تو لوگ آپ کی عزت نہیں کریں گے۔ اگر آپ بہت ہی زیادہ سینسٹو ہیں لائف کو بہت سیریس لیتے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات کو ایشو بنا لیتے ہیں، غصہ کرتے ہیں، اداس ہو جاتے ہیں، کسی کے مذاق کو بھی برداشت نہیں کرتے ،ذرا ذرا سی بات پر ناراض ہو جاتے ہیں تو لوگ آپ  کو پسند نہیں کریں گے۔ آپ کی عزت نہیں کریں گے۔ بہت زیادہ روٹھ جانے کی عادت کی وجہ سے لوگ آپ کو نظر انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں اگر آپ عہدے، سٹیٹس اور پیسے کی بنیاد پر لوگوں کی عزت کرتے ہیں جن کا سوسائٹی میں اچھا نام مقام ہوتا ہے جو دولت مند ہے یا کسی اچھے عہدے پر فائض ہے ان لوگوں کے آگے پیچھے پھرتے ہیں۔ ان کی جی حضوری کرتے ہیں اور جو کم پیسے والے ہیں چاہے وہ آپ کے کتنے ہی قریبی کیوں نہ ہو ان کو آپ  پیچھے رکھتے ہیں ان کے ساتھ روٹ بیہیو کرتے ہیں تو کوئی آپ کی عزت نہیں کرے گا ۔


1 thought on “Do people not respect you? || 5 reasons of people disrespect”

Leave a Comment