How to become a successful person in life? || زندگی میں کامیاب انسان کیسے بنیں؟

How to become a successful person in life
زندگی میں کامیاب انسان کیسے بنیں؟

کون ہو آپ؟ کسی کے ہاتھوں کی کٹھپتلی یا پھر اپنی خود کی لائف کا اور اپنے سپنوں کا کنگ۔ اپنی قسمت اور دوسروں کو کوسنا کیوں، دوسروں سے امید کیوں ،کسی پر بھروسہ کیوں، کسی کے لیے انتظار کیوں۔ جب خواب تیرے ہیں تو اس کے لیے جیت و محنت بھی تیری ہی ہونی چاہیے۔
 
دوستو! آج کل کی دنیا کی یہی سچائی کہ لوگوں کو اپنے ہر کام میں کسی کا ساتھ چاہیے۔ لیکن جسے دوسروں کے سہارے کی ضرورت ہے نا جو بنا محنت اور کوشش کے شور مچاتے ہیں وہ بھیڑ میں بھیڑ بن کر ہی رہ جاتے ہیں۔ زندگی میں کامیابی وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو خاموشی سے اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔ اور اگر دیکھا جائے تو خوش بھی وہی لوگ ہیں جنہوں نے اکیلے رہ کر خوش رہنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔ جسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے کوئی اس کا ساتھ کیوں نہیں دے رہا ہے فلاں آدمی اس کے ساتھ کیوں نہیں کھڑا ہے اور ایسا آدمی ہی اپنی زندگی شاندار گزار رہا ہے اور ایسا ہی تمہیں بھی بننا ہے۔
 

Never foregate who you are

 ایک بات یاد رکھنا میرے دوست بڑے سپنے دیکھنے والے کبھی بھی دوسروں کو دیکھ کر اپنی اڑان نہیں بھرتے انہیں خود پتہ ہوتا ہے اپنی منزل اور اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ۔ اکیلے شروع کرو گے تو خود بخود قافلے آپ کے ساتھ جڑتے جائیں گے، اپنے ارادے مضبوط رکھو گے تو تم اکیلے ہی پوری دنیا کے برابر ہو۔
 
میں اکیلا ہوں، میں اکیلا کیسے جیت سکتا ہوں، میں اکیلے یہ کام کیسے کر سکتا ہوں تمہیں یہ سب نہیں سوچنا ہے تم اگر آج اکیلے ہو تو تمہارا اکیلا ہونا تمہارے لیے ایک تحفہ ہے، اپرچونٹی ہے، موقع ہے کچھ کر دکھانے کا ،دنیا سے کچھ الگ کرنے کا، اپنے آپ کو ثابت کرنے کا ایسے ہی محنت کر کے تو ایک دن ایسے مقام تک پہنچ جائے گا جہاں لاکھوں لوگ تمہاری بات مانیں گے تجھے فالو کریں گے۔ اگر تو نے آج سے ہی دوسروں کا سہارا لینا شروع کر دیا تو تو کبھی بھی دوسروں سے الگ نہیں دکھ پائے گا ۔تمہاری اپنی کوئی عزت یا پہچان نہیں بنے گی اس لیے گمنام زندگی جینے سے بہتر ہے اکیلے اپنے دم پر اپنا نام کمایا جائے۔ اس دنیا میں بہت کچھ ایسا ہے جو تم اکیلے رہتے ہوئے حاصل کر سکتے ہو، کچھ بھی بن سکتے ہو بس تمہیں اپنی قابلیت کو پہچاننا ہے۔
 
یہ دنیا بہت ہی دلچسپ اور مزیدار چیزوں سے بھری ہوئی ہے تم اپنا سفر ایک بار خود سے شروع تو کرو یہ مت سوچو کہ کوئی بھی تیرے ساتھ آگے یا پیچھے نہیں ہے۔ تمہیں اپنی نیگٹیوٹی سے جیت کر اکیلے اپنی زندگی میں چلنے کا ہنر سیکھنا پڑے گا ۔تجھےیہ ماننا ہوگا کہ تیرے لیے اس دنیا میں سب سے اچھا تو خود ہی سوچ سکتا ہے اور تو ہی کر سکتا ہے۔ اس بھروسے سے کبھی مت رہنا کہ فلاں میرا بہت خاص دوست ہے، میرا رشتہ دار ہے وہ میرے لیے سب کر لے گا جو تیرا نام روشن کر جائے،جو تیرے لیے کسی بھی حد تک لڑ جائے ۔ ایسا کوئی تیرا اپنا نہیں ہے۔ جنہیں تم اپنا سمجھ رہے ہو ہو سکتا ہے کل انہی کی وجہ سے تمہیں اکیلا جینا پڑ جائے ۔
 

Some people come in your life for only teach you how you live alone

 
اگر تم نے اپنے اکیلے پن کو خود پر بوجھ بنا لیا تو لوگ تیرا فائدہ اٹھانے لگ جائیں گے۔ لوگوں کو یہ یقین ہونے لگ جائے گا کہ تیرا ان کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔اس لیے اکیلے رہنا سیکھ، اکیلے جینا سیکھ اور پھر اکیلے جیتنا بھی سیکھ۔ تم اگر سٹرانگ رہنا چاہتے ہو تو انجوائے کرنا سیکھو اپنے اکیلے پن کو ۔جس وقت تو تو اکیلا ہے اس وقت تو تو دنیا کا طاقتور ترین انسان ہے کیونکہ اس ٹائم تمہیں کوئی بھی ڈسٹرب کرنے والا نہیں ہے، کوئی بھی نیگٹیوٹی پھیلانے والا نہیں ہے، کوئی بھی تجھے ڈی مورلائز کرنے والا نہیں ہے، کوئی بھی تجھ سے یہ کہنے والا نہیں ہے کہ بھائی یہ تجھ سے نہیں ہوگا ۔جب بھی تمہیں لگے کہ میں اکیلا ہوں اس وقت اس موقع کا فائدہ اٹھا کر اپنی غلطیوں کو سدھار کر اپنی پرفارمنس کو بہتر بناؤ۔ اس وقت تو تو اپنے لیے جینا سیکھ جب تم خود کے لیے جیو گے، خود کا ساتھ دو گے ،خود کے ساتھ وقت بتاؤ گے تب تم اپنے اندر کی کرییٹیوٹی کو اپنے اندر کی پاور کو تو بنا کسی ہیلپ کے باہر لا پاؤ گے اور جو تم کرنا چاہتے ہو وہ بنا کسی روک ٹوک کے کر پاؤ گے۔ اس طرح تیرا سیلف کانفیڈنس بوسٹ ہوگا اس طرح تیرے اندر ایک آزاد سوچ پیدا ہوگی اور یہی تمہاری آزاد سوچ تم سے یہ کہے گی کہ اگر تم یہاں تک پہنچ سکتے ہو تو تم یہ بھی کر سکتے ہو میرے لیے کچھ بھی مشکل نہیں ہے اور اگر مشکل ہے بھی تو میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں میں اکیلا بھی ہوں تو کیا ہوا اکیلا ہی کافی ہوں۔
 
جھنڈ میں چلنے والوں کی نظریں ہمیشہ بھیڑ کی طرح جھکی ہی رہتی ہیں لیکن اکیلے چلنے والے شیر کی نظریں ہمیشہ اونچی اور اٹھی ہوئی رہتی ہیں اور ایک شیر پورے جنگل پر راج کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ تو اپنی لائف کا شیر بن دنیا کی کوئی بھی طاقت تمہاری اجازت کے بغیر تمہاری طاقت تمہاری ذہانت اور تمہاری قابلیت تم سے چھین نہیں سکتی ۔اس لیے ایسی مطلبی دنیا سے تمہیں کوئی امید نہیں کرنی چاہیے دنیا کبھی بھی نہیں چاہتی کہ تو بڑا آدمی بنے تو اکیلے رہ کر اپنی لائف کو ایک دم نزدیک سے ابزرو کر سکتا ہے ،کامیاب ہونے کے لیے الگ طریقے ڈھونڈ سکتا ہے، کامیاب ہونے کی وجہ ڈھونڈ سکتا ہے۔ کیونکہ تم اکیلے رہ کر بہت اچھے سے کونسنٹریٹ کر سکتے ہو۔ اگر تجھے یہ لگ رہا ہے کہ تیرے اکیلے رہ کر اکیلے محنت کرنے سے لوگ کیا سوچیں گے، لوگ کیا کہیں گے کہ وہ آج کل ہم سے بات نہیں کرتا ہم سے ملتا نہیں ہے تو انہیں سوچنے دو۔ لوگوں کا کام ہے سوچنا ،کہنا، آپ کو طعنے مارنا دوسروں کو گرانا ۔تجھے ایسی باتوں کو اگنور کر کے چلنا ہے، تجھے ضرورت سے زیادہ اچھا نہیں بننا ہے جتنا زیادہ تم اچھا بنو گے،جتنا زیادہ تم اپنی گردن کو جھکاؤ گے اتنے ہی زیادہ استعمال کیے جاؤ گے۔ لوگ اتنا ہی تمہارا فائدہ اٹھائیں گے۔ تجھے ہمیشہ یہ یاد رکھنا ہے کہ تیرے لیے تو اکیلا ہی کافی ہے تو اکیلا جی بھی سکتا ہے اور اکیلا جیت بھی سکتا ہے ۔اگر تم نے ٹھان لیا ہے کہ کچھ تو الگ کرنا ہے، کچھ تو ایسا کرنا ہے کہ میں خود کے نام سے جانا جاؤں میرا کام صرف میرے نام سے جانا جائے تو اس لیے ضروری ہے بھیڑ سے الگ ہٹ کر چلنا بھیڑ کے ساتھ رہ کر تجھے یہ لگے گا کہ تجھے ہمت اور انکریمنٹ تو مل رہا ہے لیکن وہی بھیڑ تمہاری پہچان بھی چھین رہی ہے تم وہاں پر اپنا کچھ نیا نہیں کر پا رہے ۔ہو اج جو لوگ تمہیں طعنے مار رہے ہیں یا تیرے اکیلے رہنے پر سوال کھڑے کر رہے ہیں ان کو اگنور کرو انہیں جواب دینا تیرا ہی ٹائم ویسٹ ہے اج ایک کا جواب دو گے تو کل 10 سوال اور اٹھیں گے پھر کس کس کو جواب دو گے ۔یار اس لیے ٹھنڈا رہ کر اپنا کام کرتے رہو کیونکہ جو تجھ سے سوال کر رہے ہیں انہیں تیرا جواب نہیں چاہیے انہیں تمہاری ناکامی چاہیے انہیں چاہیے کہ کسی بھی طرح تو اپنا کام اپنی محنت بند کر دے کسی بھی طرح تم ہار جاؤ اور وہ بنا کچھ کیے جیت جائیں۔ کیونکہ محنت کر کے تم سے جیتنا ان کی اوقات نہیں ہے ان کے پاس صرف تمہیں گرا کر جیتنا ہی ایک واحد اپشن ہے۔ اس لیے آپ کو ایسے لوگوں کو ان کی باتوں کو اگنور کرنا ہے۔ تجھے کسی بھی قیمت پر ہار نہیں ماننی ہے تجھے اگر اگے بڑھنا ہے تو تیرا بہرا بننا ہی ٹھیک ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو چھوڑ کر باقی سب حوصلہ توڑنے والے ہی ہوتے ہیں ۔تیرا خوش رہنے کا اور دل سے محنت کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تو بس امید خود سے رکھ کسی کے بھروسے نہ رہو اپنے خواب پورے کرنے کے لیے کسی اور سے امید رکھنا آپ کو جیتنے سے پہلے ہی ہرا دے گا ۔جب تم ہمت کرو گے تو اکیلے چلنے لگو گے تب تمہیں سمجھ آئے گا کہ کیوں میں فضول میں دنیا کے جھمیلوں میں پڑا تھا ۔اس کام کو کرنے کے لیے تو میں اکیلا ہی کافی تھا اور تمہیں تب تک کوشش کرنی ہے جب تک تم جیت نہیں جاتے، جب تک تم یہ ثابت نہ کر لو کہ تم نے بلاوجہ کسی پر ڈیپینڈ رہ کر اپنے کئی سال ضائع کر دیے ہیں یا تم پہلے بھی اکیلے سب کچھ کر سکتے تھے بس تم نے ہمت نہیں کی ۔ہو سکتا ہے تم اکیلے رہ کر دنیا سے تھوڑا پیچھے رہ جاؤ لیکن تمہاری تیاری اور ہمت اتنی مضبوط ہونی چاہیے کہ تم کبھی بھی دنیا سے آگے نکل سکو ۔
 
یہ دنیا جیسی دکھتی ہے نا ویسی ہوتی نہیں ہے جتنا تم لوگوں کے لیے سوچتے ہو نا اتنا لوگ تیرے بارے میں نہیں سوچتے اس لیے تمہیں اکیلے ہر ایک بری سچویشن سے لڑنا سیکھنا ہوگا، اس سے جیتنا سیکھنا ہوگا اپنی محنت اور اپنے ارادوں کو اتنا مضبوط رکھنا ہے کہ وہ تجھے ہر جنگ کو جیتنے کے لیے ہر دم تیار رکھیں اور تیری یہی تیاری رہنی چاہیے کہ کیسے بھی کر کے مجھے اکیلے اس کام کو کمپلیٹ کرنا ہے۔ اگر تمہیں اس دنیا سے یا کسی بھی چیز سے کوئی بدلہ لینا ہے تو اپنی محنت کے دم پر کامیاب بنو کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اس سے بڑا کوئی ریوننج ہو ہی نہیں سکتا۔
 
آج سے اپنی کمزوریوں کو پہچاننا شروع کر دو کیونکہ کامیابی کی طرف یہ تمہارا پہلا قدم ہوگا لوگ ساتھ دیں یا نہ دیں اگر تو خود کا ساتھ دے رہا ہے 100% تو تیری جیت یقینی ہے۔ اس سے پہلے کہ کوئی مشکل ا کر تیری زندگی کا راستہ بدل دے یا تجھے گرانے کی کوشش کرے تجھے خود کو اتنا مضبوط کرنا ہے کہ تو آنے والی ہر مشکل کو آسانی سے ہینڈل کر سکے۔
 
ایک بہت بڑا آدمی بننے کے لیے اس کی تیاری اس کی پلاننگ اس کی محنت ہمیشہ زیرو سے ہوتی ہے اور تجھے بھی زندگی میں وہ مقام حاصل کرنا ہے جس پر یہ دنیا بولنے پر مجبور ہو جائے کہ ایک معمولی سا لڑکا یا لڑکی آج ایک برینڈ بن گیا ہے۔ جب تک تیری محنت کا نتیجہ نہیں آتا تب تک لوگ تیرے اکیلے رہنے سے تجھے کمزور سمجھیں گے انہیں سمجھنے دیں ۔ کیونکہ اگر ہر کسی کے سوچنے سے تم نے ہر کسی کو اپنی لائف میں انٹرفیئر کرنے کا موقع دے دیا تو تو دنیا کا سب سے اکیلا آدمی بن کر رہ جائے گا ۔اکیلے پن میں اکثر لوگ ٹوٹ جاتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اب کچھ کر نہیں پائیں گے اور یہ سوچنا بالکل غلط ہے۔ تجھے کل سے کبھی نہیں ڈرنا چاہیے کیونکہ یہ بھی ایک کہانی ہے جو کامیاب ہونے کے بعد آپ کو پوری دنیا کو سنانی ہے اور یہ دنیا آپ سے سننا بھی چاہے گی ۔اپنی زندگی کا ڈرائیور کسی اور کو مت بننے دیں اپنی زندگی کے فیصلے کسی اور کو مت لینے دیں لوگ ساتھ کم اور فائدہ زیادہ اٹھاتے ہیں۔ اس لیے اکیلے رہ کر وہ کرو جو کوئی تمہارے ساتھ رہ کر کرنے نہیں دے رہا۔ لوگوں کے ساتھ رہو گے تو آپ کو کبھی پتہ نہیں چلے گا کہ آپ کیا کر سکتے ہو ؟
 
اگر گر رہے ہو یا حوصلہ کم ہو رہا ہے تو خود کو اٹھانا سیکھ، خود کو سنبھالنا سیکھ ہر وقت تو خود کے ساتھ کھڑا رہے ہر کام اکیلے کرنا سیکھ یہ تیرا اکیلا پن تیری لائف کا ہر وہ کام سکھا دے گا جس کے لیے تم کسی اور پر ڈیپینڈ تھے ۔اپنے اندر کے سکھ کے لیے آپ کو دوسروں کی ضرورت تو بالکل ہی نہیں ہے۔ یہ دنیا بڑی ظالم ہے کسی اور سے سکھ کی امید کرنا اپنے آپ میں ایک گناہ ہے۔ اس لیے خود کو امپورٹنس دو اور خود سے پوچھ کہ یار آخر تجھے چاہیے کیا؟ آپ کا دنیا کا سامنے بولنے کا حق چھینا جا سکتا ہے مگر اکیلے پن کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ آپ کو خود کو توجہ دینی ہوگی، اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا، اپنی خواہشیں خود ہی پورا کرنا پڑیں گی آپ زندہ ہیں، اکیلے ہیں یہی کافی ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ تو اپنے دم پر اپنا پوری دنیا میں نام کما سکتا ہے محنت کرتے رہیے اگے بڑھتے رہیے۔۔۔۔۔۔۔

2 thoughts on “How to become a successful person in life? || زندگی میں کامیاب انسان کیسے بنیں؟”

Leave a Comment