How to lower cholesterol naturally || کولیسٹرول کم کرنے والی 6 غذائیں ۔

 

How to lower cholesterol naturally
کولیسٹرول کم کرنے والی 6 غذائیں 

هیلو دوستو! کیاحال  ہے؟ 

آج ہم بات کریں گے
کولیسٹرول  کے سلسلے میں۔ ہم اکثر لوگوں کو کہتے ہیں کہ پہلے تو آپ کوشش کریں
کہ آپ کا لائف سٹائل ایسا ہو کہ کولیسٹرول اپ کا نہ بڑھنے پائے۔ لیکن کیونکہ
کولیسٹرول ہمارے جسم کا بہت اہم حصہ بھی ہے تو ظاہر ہے کہ کہیں نہ کہیں پہ پھر بڑھ
بھی جاتا ہے۔ خاص طور پہ ان لوگوں میں جن کو موٹاپہ ہو، جو  کوئی ایکسرسائز
نہ کرتے ہوں،  کھانے وہ ہر طرح کا کھانا کھاتے ہیں، اس میں کوئی احتیاط نہ کرتے
ہوں تو اس طرح کے لوگوں میں اکثر  کولیسٹرول  بڑھ جاتا ہے۔ جب کولیسٹرول
بڑھتا ہے تو لوگ دوائی لیتے ہیں۔ اور اگر ایل ڈی ایل  اور ٹرائی گلی سرائیڈ
بڑھے تو پھر ہم لوگوں کو کہتے ہیں کہ آپ ایکسرسایز کریں اور اپنا وزن کم کریں
کیونکہ اس سے بہت فرق پڑتا ہے ۔لیکن ایل ڈی ایل کولیسٹرول ایک ایسی چیز ہے جو بعض
اوقات لوگوں کا کم نہیں ہو رہا ہوتا ۔

ایچ ڈی ایل میں اور ایل ڈی
ایل میں فرق یہ ہے کہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو اٹھا کے آپ کے خون کی نالیوں سے جگر
میں لے کے جاتا ہے جہاں پہ وہ استعمال میں آجاتا ہے۔ جبکہ ایل ڈی ایل اس کولیسٹرول
کو خون کی نالیوں میں لے کے گھومتا رہتا ہے۔ اس لیے خون کی نالیوں میں  ایل
ڈی ایل کو کم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تو جب دوائی لینے کے باوجود ،فزیکل ایکٹیوٹی کے
باوجود آپ کا ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم نہ ہو رہا ہو تو آپ نے  چھ چیزیں ایسی
کھانی ہیں کہ جس کی وجہ سے آپ کاایل ڈی ایل کولیسٹرول کم ہوجائے یابہتر ہو جائے
گا۔

    1>
لہسن

 اس میں سب سے پہلے
لہسن ہے۔ لہسن ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے گھروں میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے آپ
اپنے کھانوں میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔لیکن اگر آپ اس کا ایک ایکسٹریکٹ (جوس ٹائپ
) استعمال کریں (  اگر تھوڑا سا وہ پرانا ہو) تو اس سےآپ کو بہت فائدہ ملتا
ہے۔

  سائنسی طور پہ
ثابت شدہ بات ہے کہ جو لہسن ہے اس کے اندر ایک  کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس کو ہم
ایلیسن کہتے ہیں ۔تو اس کی وجہ سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول  کم ہو جاتا ہے اور
آپ کو   ہارٹ اٹیک اور فالج کاخطرہ کم ہوگا۔ اسی طرح سے آپ دو یا تین اس کے
ٹکڑےلیں (   لہسن کو آپ  جب توڑتے ہیں تو اس میں سے چھوٹے چھوٹے نکلتے
ہیں )۔ آپ ان کو کاٹیں اور کاٹنے کے کوئی 10 منٹ کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ ان
کو چبا چبا کے کھا لیں ۔تو وہ جو ایلیسن نامی کمپاؤنڈ ہے وہ آپ کا  ایل ڈی
ایل کولیسٹرول کا مسئلہ حل کر دےگا۔

2>
زیتون کا تیل 

دوستو دوسرے نمبر پہ جو چیز
آپ نے استعمال کرنی ہےجس سے آپ کا ایل ڈی ایل بہتر ہو جاتا ہے تو وہ ہے
زیتون کا تیل۔ عام طور پہ تو جو تیل ہوتے ہیں ہم ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ آپ نے
بہت زیادہ استعمال نہیں کرنے۔ لیکن ان کے اندر کیونکہ ان سیچوریٹڈ فیٹس ہوتے ہیں،
فیٹیسرز ہوتے ہیں تو جس کی وجہ سے آپ کا ایل ڈی ایل کولیسٹرول بہت بہتر ہو جاتا
ہے۔ تو اگرآپ زیتون کا تیل  بہت زیادہ مقدار میں نہیں بلکہ کم مقدار میں
باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں  تو یہ بھی آپ کے ایل ڈی ایل کے
کولیسٹرول کو دوائیوں کے بغیر بہتر کرنے میں بہت مددگار ہے۔

3>
انار

نمبر تین پہ ایک ایساپھل ہے
جو آپ صبح کے وقت اگرکھا سکو تو بہت فائدے ہے۔ یہ ہے انار۔  سب  کو پتہ
ہے کہ اس کے اندر بہت زیادہ  پولی فینول نامی اینٹی اکسیڈنٹس ہوتے ہیں ۔اب وہ
تمام پھل جن کے اندر پولی فینول نامی اینٹی اکسیڈنٹس ہوتے ہوں جو کہ انار کے اندر
بہت زیادہ ہیں تو یہ بھی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو نارمل رکھنے میں بہت مددگار ہیں۔

 انارکا آپ گھر میں جوس
بھی بنا سکتے ہیں ۔ سلاد میں بھی آپ اس کو مکس کر کے کھا سکتے ہیں۔اور اسی طرح
اگرآپ چاہیں تو اس کا سموتھی بھی بنتا ہے۔ اور ویسے بھی آپ صبح کے وقت ایک برتن
میں انار نکال کے اگر کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو کلیسٹرول کا بھی فائدہ ہو جائے گا
اور آپ کے دن کا بھی بہت اچھا آغاز ہو جائےگا۔

4>
مچھلی

 دوستو اگر آپ کی عادت
بن جائے کہ آپ ہفتے میں کم از کم دو دفعہ مچھلی یا فیٹی فش (سیلمنٹ، سیمن مچھلی
،ٹورنا مچھلی ، میکرل ) استعمال کر دیں تو ان کے اندر ہوتا ہے اومیگا تھری فیٹی
ایسڈ۔ اب یہ جو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہے یہ آپ کا ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو (اگر
دوائیوں کے باوجود بھی کم نہیں ہو رہا تو )یہ کم کرنے میں بہت مددگار ہے۔ آپ کوشش
یہ کریں کہ جو مچھلی ہے آپ اس کو گرل کر کے یا پکا کے استعمال کریں۔ بہت زیادہ آپ
نے اس کو تلنا نہیں ہوتااور نہ ہی بہت زیادہ مصالحہ جات کااستعمال کرنا ہے۔تو ہفتے
میں دو دفعہ فیٹی فش کا استعمال آپ کے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو دوائیوں کے بغیر
بھی کم کرنے میں بڑا مددگارثابت ہوگا۔

5>
نٹس

 دیکھیں دوستو جیسے میں
نے  زیتون کے تیل کے بارے میں بات کی تھی کہ آپ نے بہت زیادہ نہیں لیکن دن
میں تھوڑا سا اس کو اپنی خوراک میں شامل کریں تو اسی طرح نٹس ،بادام ،اخروٹ جو ہوتے
ہیں ان کے اندر بھی اچھے والے فیٹس ہوتے ہیں۔ یہ جو اچھے والے فیٹس ہوتے ہیں تو
سائنسی طور پہ یہ ثابت شدہ بات ہے کہ نہ صرف یہ آپ کے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم
کرتے ہیں بلکہ ٹوٹل کولیسٹرول کو بھی کم کرتے ہیں، ٹرائی گلی سرائڈز کو بھی کم
کرتے ہیں ۔لیکن کیونکہ ان کے اندر کیلوریز زیادہ ہوتی ہے تو آپ نے کھانا ضرور ہے۔
ڈیلی آپ کچھ کھا لیں لیکن بہت زیادہ نہ کھائیں۔ کیونکہ بہت زیادہ کھانے سے آپ کی
جب کیلوریز زیادہ ہو جائیں گی تو وہ بھی پھر آخر کار آپ کے اندر کولیسٹرول بنانے
کی وجہ بن جاتی ہیں۔ تو کم مقدار میں زیتون کے تیل کی طرح  بادام
،اخروٹ  اگر  آپ کی خوراک کا حصہ ہیں تو اس سے بھی آپ کا کولیسٹرول کا
جو کنٹرول ہے وہ بہت بہتر ہو جائےگا۔

6>
اوٹس 

آخر میں ہم بات کریں گے کہ
جو اوٹس  ہیں  ہے اس کے اندر ایک خاص قسم کا فائبر ہوتا ہے اور سائنس نے
ثابت کیا ہے کہ اگر آپ اوٹس  کو استعمال کرتے ہیں ( یہ مختلف حالتوں میں آپ
استعمال کر سکتے ہیں )اس فائبر کے اندر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ جو آپ کی خوراک کے
اندر کولیسٹرول ہوتا ہے اس کو آپ کے جسم میں بہت آہستہ آہستہ اس کا حصہ بننے دیتا
ہے ۔تو اس خاص فائبر کی وجہ سے اوٹس کا استعمال آپ کا ہر قسم کا جو برا کلیسٹرول
ہے اس کو کم کرتا ہے اور آپ کو بہت ساری بیماریوں سے بچا کے رکھتا ہے۔

 دوستو! یہ تھے وہ چھ
کھانے والی چیزیں کہ جب آپ ان کو استعمال کرتے ہیں تو چاہے آپ کولیسٹرول کی دوائی
استعمال کر رہے ہوں اور وہ اس کے باوجو آپ کا کولیسٹرول کم نہیں ہو رہا یا بہت
سارے ہمارے بہن بھائی ایسے ہیں اور دوست ایسے ہیں کہ جو کولیسٹرول کی دوائیوں کو
بالکل بھی پسند نہیں کرتے ۔کیونکہ ان کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ جگر کو بھی نقصان دیتی
ہیں اور پٹھوں میں بھی درد کرتی ہیں اور بھی اس کے علاوہ بہت سارے ان کے سائیڈ
ایفیکٹ ہیں تو وہ دوست بھی ان چھ چیزوں کو اگر ٹرائی کریں گے اور ساتھ کوشش کریں
کہ اپنا لائف سٹائل میں ایکسرسائز کو ضرور شامل کریں۔ اگر وزن زیادہ ہےتو پانچ کلو
بھی اگر وہ وزن کم کر لیتے ہیں تو اسے سونے پہ سہاگہ کر دیں ۔تو اس طرح سے دوائیوں
کے بغیر بھی ان کا جو کولیسٹرول کی مینجمنٹ ہے وہ بہت بہتر ہو جائے گی۔

1 thought on “How to lower cholesterol naturally || کولیسٹرول کم کرنے والی 6 غذائیں ۔”

Leave a Comment