janat men aalishaan mahal |hadees shareef

 

جنت میں عالی شان محل

 

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا جنت میں ایک ایسا محل ہے۔ جس کے اندر کھڑے ہو کے دیکھیں تو باہر سے سارا کچھ نظر اتا ہے اور محل کے باہر کھڑے ہو کے دیکھیں تو اندر کا سارا حسن دکھائی دیتا ہے۔ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم  توجہ دلاتے تھے تو صحابہ میں شوق پیدا ہوتا تھا۔

کہتے تھے یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم  کس کوملے گا۔ ویسے ہی دنیامیں بھی بندہ کوئی اچھا گھر دیکھتا ہے تو کہتا ہے یار کتنا اچھا نقشہ ہے کس خوبصورتی سے بنایا اور جب حضور ذکر کریں اور جنت کے محل کا ذکر کریں شوق صحابہ کا توانا ہوتا تھا ۔

عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس کوملے گا تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم  نے چار باتیں ارشاد فرمائیں ۔

فرمایا ایک وہ بندہ جو اچھی بات کرے لوگوں سےاچھی بات کہے وہ ہمیشہ معاشرے میں بری خبریں ہی دینے کا عادی نہ ہو لوگوں کی عیب جوئی ہی اس کا مزاج نہ ہو اچھی بات کریں۔

اور دوسرا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھانا کھلائے، اہل ایمان کی دعوتیں کرے۔

اور تیسرا فرمایا کثرت سے روزہ رکھے۔

اور چوتھا فرمایا جب لوگ نیند کے مزے لے رہےہوں تو یہ اٹھ کر اپنےرب کی  عبادت کرے, جب لوگ نیند کے مزے لے رہے ہوں تو یہ اٹھ کر اپنے رب کی عبادت کرے۔ سبحان اللہ

ساون کی تاریک راتوں میں جب بوندا باندی ہوتی ہے

وہ راتوں کو اٹھ اٹھ کے روتے ہیں جب ساری خلقت سوتی ہے

اور کسی نے کہا تھا کہ

رات پیندی تے بے درداں نوں نیند پیاری آوے

تے درد منداں نوں یاد سجن دی، ستیا آن جگاوے

فرمایا جب لوگ خواب خرگوش میں ہوں نیند کے مزےلے رہے ہوں تو رب کےبندے اٹھ کے اپنے رب کو یاد کرتے ہیں۔

یہ چار چیزیں جن لوگوں میں پائی جائیں حضور صلی اللہ علیہوسلم  فرماتے ہیں انہیں وہ عالی شان محل ملے گا۔۔۔۔۔      
         جس کی تعریفیں گویا خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے بیان فرمایا۔                     

Leave a Comment