Knowledge of good and bad || How do you know if you are good or bad?

Knowledge of good and bad
اچھے اور برے کی پہچان


ایک آدمی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  یہ بتائیں کہ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میں برا آدمی ہوں یا اچھا آدمی ہوں۔ تو حضورؐ نے فرمایا کہ جب تم اپنے ہمسائیوں کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ تم اچھے ہو تو تم اچھے ہو اور اگر یہ کہتے سنو کہ تم برے ہو تو پھر جان لو کہ تم برے ہو ۔یعنی اچھے اور برے کا پیمانہ یہ ہے کہ اگر آپ کے ہمسائے آپ کو اچھا سمجھیں تو آپ اچھے ہیں وگر نہ آپ برے ہیں ۔

بلکہ ہمارا دین تو یہاں تک کہتا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم گوشت بناؤ تو پانی زیادہ ڈال لیا کرو تاکہ شوربہ بنے اور شوربہ تم اپنے ہمسایوں کو دے سکو ورنہ رات کے اس حصے میں پکایا کرو کہ خوشبو ان کے گھر نہ جائے اور ان کے بچے کہیں ضد نہ کرتے پھریں اور پھل کھانے کے بعد چھلکے بھی وہاں مت پھینکنا جہاں ہمسایوں کے یا غریب لوگوں کے بچے کھیلتے ہوں کس قدر خوبصورت دین ہے۔

کیاہم ان باتوں کا خیال رکھتے ہیں؟ جزاکم اللہ خیر ۔۔۔

Leave a Comment