Natural Remedies for Kidney Cleanse / Home Remedies for Kidney Stones and Urinary Tract Infections

گوکھرو (بکھڑا )کے حیرت انگیز فوائد

ناظرین پاکستان میں سالانہ بیس ہزار افراد کے گردے فیل ہو رہے ہیں یہ شرح دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں، یہ کس وجہ سے ہو رہے ہیں یہ ایک بہت لمبا ٹاپیک ہے۔ جس کے اوپر ایک الگ کتاب کی ضرورت ہے ہے۔ لیکن جب یہ مسئلہ اسٹارٹ ہو رہا ہوں اس وقت جو علامات آتی ہے آپ کے پیشاب میں بدبو آنا شروع ہو جائے گی، آپ کا پیشاب جل کر آئے گا، گردوں میں پتھریاں بننا شروع ہو جائیں گیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پیشاب صحیح کھل کر نہیں آئے گا قطرہ قطرہ آۓ گا، رک رک کے آۓ گا یا جل کر آۓ گا۔ آپ کے پاؤں سوجنا شروع ہو جاتے ہیں، جسم میں تھکاوٹ کا احساس رہنے لگ جاتا ہے، کام کرنے کو دل نہیں کرتا تھوڑا سا کام کرنے سے تھک جاتے ہیں، یہ چھوٹی موٹی علامات ہیں گردوں کی خرابی کی۔ تو ناظرین ان تمام مسائل کے لئے ہم لوگ مختلف قسم کی انگریزی ادویات، دیسی ادویات، ہومیوپیتھک کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں تحفہ دیا ہے۔ ایک اعلیٰ قسم کی چیز ہمیں عنایت کی ہے۔ ہم اس کی طرف توجہ اس لیے نہیں دے پاتے کہ ہماری کم علمی ہے۔ ہم لوگ جو ہمارے بڑے بزرگوں کے نسخہ جات تھے، یا ٹوٹکے تھے ان کو ہم بھولتے جا رہے ہیں۔ آج میں ایک بھولی بسری ایک بھٹکی ہوئی جڑی بوٹی ہے جسے ہم بھول چکے ہیں۔ جسے ہم پتہ نہیں کم علمی کے باعث اسے استعمال نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالی نے اس کو گردوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا ذریعہ بنایا ہے۔ صرف کم علمی کے باعث ہمیں اس کا نہیں پتا۔ اگر ہم تھوڑا بہت علم کی طرف توجہ دیں طب کی طرف توجہ دیں تو یقینا یقینا ہم گردوں کے متعلقہ تمام امراض جن میں گردوں کی انفیکشن، گردوں میں پتھری بننا، پیشاب جل کر آنا ریزہ ریزہ کر کے پتھری کو توڑ کر نکال دے گی۔ ان شاءاللہ یہ جڑی بوٹی گردوں میں ریت بھی ہو نکال دے گی۔ یعنی ہمارا جو نظامی اخراج ہے پیشاب کا اس کے اندر استعمال ہونے والے تمام اعضاء کو ہیں ان کو صاف ستھرا کر کے بہترین قسم کا دوبارہ تعمیر کر دے گی۔ ناظرین آج میں آپ کو جو نسخہ بتانے جارہا ہوں یا جڑی بوٹی کا تعارف کروانے جا رہا ہوں آپ سے شپیشل میری ریکویسٹ ہے کہ اس کو عام کرے اس کو پھیلائیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس کو استعمال کریں اور گردوں کے امراض سے بچ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ان مردوں کے لئے بھی بہتر ہے جن مردوں کو مردانہ کمزوری گردوں کے امراض کی وجہ سے ہے۔ مرد کی ٹائمنگ اگر پتھری کی وجہ سے کم ہو رہی ہے وہ بھی ٹھیک ہوجاۓ گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نسخہ جسم کی طاقت میں اضافہ کر دیتا ہے۔ جس کی زندہ مثال ہے کہ جو صحرائی علاقے میں اونٹ ہوتے ہیں جب اس جڑی بوٹی کا سیزن نہیں ہوتا تو سوکھے سڑے ہوتے ہیں جیسے اس جڑی بوٹی کا سیزن آتا ہے تو اس کو کھا کر وہ مہینوں میں نہیں دنوں میں اپنی صحت دوبارہ حاصل کر لیتے ہیں۔

   جی ہاں اس جڑی بوٹی کا نام بکھڑا ہے۔ اس کو گوکھرو کہتے ہے خارخسک کہتے ہیں۔ انگلش میں سمال کالٹرپ کہتے ہیں۔ اس جڑی بوٹی کا پھل کانٹوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ ناظرین یہ اللہ تعالی کی ایک ایسی نعمت ہے جو آپ کے گردوں کے تمام امراض کے لیے تحفہ کر دیا ہے۔  اس کے استعمال کا کیا طریقہ ہے جس کسی کو گردے کی پتھری ہو، گردے میں انفیکشن ہوگیا ہو، پیشاب جل کر آتا ہو، پیشاب بہت زیادہ پیلا آتا ہو، پیشاب میں ریت آ رہی ہو، بلڈ آ رہا ہو رہا ہو، ریشہ آ رہا ہو، کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو بلا جھجک اس کا قہوہ صبح، دوپہر، شام ایک ایک کپ بنا کر پی لیں۔ قہوہ آپ نے کس طرح بنانا ہے میں نے قہوے کا طریقہ پہلے بھی بتایا ہے۔ اس کو آپ نے  جو شاندہ ٹائپ میں کرنا ہے۔ دو کپ پانی اپنے چولھے پر رکھ دینے ہیں جب وہ کھولنا شروع کر دے اس کے اندر اس کو ڈالیں اور جب کا پانی ایک کپ رہ جائے تو اس کو اتار کر چھان کر پی لیں۔ چینی ملانے کی کوئی ضرورت نہیں کوئی چیز دوسری نہ ملائیں شہد نہ ملائیں۔ صرف اس کا قہوہ صبح دوپہر شام اگر نہیں پی سکتے تو صبح شام لازمی پئیں۔ کھانے کے ایک گھنٹے بعد پی لیں۔ انشاءاللہ انشاءاللہ اللہ نے چاہا تو پندرہ سے بیس دن کے اندر الٹرا ساؤنڈ کروا لیں، ٹیسٹ کروا لیں ڈاکٹر حیران رہ جائیں گے کہ اللہ نے کیسا موجزہ کر دیا۔ یاد رکھیں قہوہ بنانے سے پہلے گوکھرو اگر تازہ ہے تو کسی سایہ دار جگہ پر خشک کر لیں یا پنسار سے خرید لیں۔ گوکھرو کو اچھی طرح صاف ستھرا کرکے کوٹ لیں پاؤڈر نہ بنائیں۔

    تو ناظرین اس کو سستی سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا یہ نہ سمجھنا کہ ایک جڑی بوٹی ہے کیا کرے گی۔ انڈیا میں اس کے اوپر تحقیق ہوئی ہے۔ آپ گوگل لکھ لیں گوکھرو کے فائدے، گوکھرو فار کڈنی، یا گوکھرو گردے کی پتھری سے لکھ دیں آپ کو پتہ چلے گا کہ انڈیا میں اس پر کتنی تحقیق وہ لوگ کر رہے ہیں اور اس سے کیا کیا قسم کی ادویات بنا رہے ہیں۔ انڈیا کے بڑے بڑے دواخانے اس کا سفوف بنا کر بھیج رہے ہیں۔ پاکستان میں صرف کم علمی کے باعث ہم لوگ جڑی بوٹیوں کے علم کی طرف توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے ہمیں قدرت کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع کم مل رہا ہے۔ آپ یقین کریں میری تمام حضرات سے درخواست ہے کہ وہ چاہے گوگل پر اسکا صرف گوکھرو لکھے یا گوکھرو فار کڈنی سرچ کر لیں انگریزوں نے اس کے لیے تحقیق کتنی کی ہے، انڈینز نے کتنی تحقیق کی ہے۔ صرف ہم لوگ تحقیق نہیں کرتے جس کی وجہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملتا۔  آپ لازمی گوگل پہ سرچ کریں۔ اگر میری بات پہ آپ کو یقین نہ ہو آپ مختلف آرٹیکلز پڑھ لیں۔ لوگوں نے ویڈیوز اس پر بنائی ہیں وہ دیکھ لینا۔ آپ کو خود پتہ چل جائے گا کہ یہ کیا کمال کی چیز ہے۔ تو ناظرین میں آپ سے میں یہ وعدہ لینا چاہتا ہوں کہ آپ اس علم کو پھیلائیں جڑی بوٹیوں کے علم کو لوگوں کو دکھائیں تاکہ لوگ لاکھوں، کروڑوں روپے کے گردوں کے مہنگے علاج سے ان کی جان چھوٹ جائے۔ تو یہ سستی سی چیز سے اللہ تعالی بھلا کر دے۔ آپ لوگوں نے کیا کرنا ہے شیئر کا بٹن ہے تو اس کو شئیر کرنا آپ لوگوں کی ڈیوٹی ہے گوگل پلس پر شیئر، ٹویٹر پر شیئر کریں، فیس بک پر شئیر کریں اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو وٹس اپ پر میسجز بھیجیں۔ یہ بہت ضروری چیز ہے کیونکہ پاکستان میں گردوں کے امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں ہماری غلط خوراکوں کی وجہ سے پانی صاف ستھرا نہ ملنے کی وجہ سے۔ یہ ڈیوٹی ہے آپ کی۔ ڈیوٹی سمجھ کر کریں تو مجھے خوشی ہوگی۔ مجھے کوئی لائیکس کی ضرورت نہیں ہے بیشک لائک کریں نہ کریں لیکن اس کو شیئر کرکے لوگوں تک پہنچاؤ۔ علم جو ہے پہنچانا بھی ایک صدقہ جاریہ ہے۔ اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھے آمین 

                           السلام علیکم

Leave a Comment