Piles/ Hemorrhoids Treatments Home Remedies|Bawaseer Ka ilaj

یہ کیوں ہوتی ہے یہ ایک لمبا مضمون ہے  اگر اس پر تفصیلی بھی بتاؤں کہ بواسیر کی وجوہات یہ ہیں اس وجہ سے ہوتی ہے تو کم از کم ایک پوری کتاب بنے گی۔ یہاں پر مختصر لکھنا ہوتا ہے  تاکہ آپ لوگ بور نہ ہوں۔ چیدہ چیدہ وجوہات پڑھ لیں۔  اور وہ ہیں بازاری کھانے زیادہ کھانا’ ورزش نہ کرنا’ گوشت کا زیادہ کھانا’ مصالحہ جات’ بیکری اور میدے کی بنی اشیاء کا زیادہ استعمال بواسیر کی وجوہات ہیں

Piles Hemorrhoids Treatments Home RemediesBawaseer Ka ilaj Piles

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا رحمان اور کریم ہے۔ دوستو میں آج جس موضوع پر پر لکھنے جا رہا ہوں یہ ہمارے ہاں آج پاکستان ہی

ہیں پوری دنیا میں یہ مسئلہ تیزی سے پھیل رہا ہے وہ مسئلہ کیا ہے وہ مسئلہ ہے بواسیر۔

یہ کیوں ہوتی ہے یہ ایک لمبا مضمون ہے  اگر اس پر تفصیلی بھی بتاؤں کہ بواسیر کی وجوہات یہ ہیں اس وجہ سے ہوتی ہے تو کم از کم ایک پوری کتاب بنے گی۔ یہاں پر مختصر لکھنا ہوتا ہے  تاکہ آپ لوگ بور نہ ہوں۔ چیدہ چیدہ وجوہات پڑھ لیں۔  اور وہ ہیں بازاری کھانے زیادہ کھانا’ ورزش نہ کرنا’ گوشت کا زیادہ کھانا’ مصالحہ جات’ بیکری اور میدے کی بنی اشیاء کا زیادہ استعمال بواسیر کی وجوہات ہیں

اب بواسیر جب ہوتی ہے تو سب سے پہلے آپ کی آنتوں پر اثر پڑتا ہے آنتوں کے اندر اللہ تعالی نے ایک مادہ رکھا ہوتا ہے جو آنتوں کو ملاۂم رکھتا ہے وہ مادہ خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے جس وجہ سے آنتوں کی حرکت میں کمی آ جاتی ہے اور پاخانہ آہستہ آہستہ اپنی ضاۂع اخراج جہاں تک پہنچتا ہےجس کی وجہ سے آنتوں کے اندر متعفن یا گندگی پیدا ہونے ہونے کی وجہ گندگی تو پہلے سے ہوتی ہے متعفن پیدا ہونے کی وجہ سے سب سے پہلے جو آپ کو مسۂلہ ہوتا ہے وہ ہے بدہضمی’  گیس‘ اپھارہ اور اس کے ساتھ ساتھ جلن اور یہ جلن آہستہ آہستہ آپ کی مقات تک پہنچ جاتی ہے جس وجہ سے مقات کے اردگرد مسے بن جاتے ہیں یا مقات کی پاخانے والی جگہ جسے ہم کہتے ہیں  وہ سوج جاتی ہے وہاں جلن ہوتی ہے درد ہوتی ہے بیٹھا نہیں جاتا تکلیف ہوتی ہے حالانکہ کئی لوگوں کو اتنی تکلیف ہوتی ہے جو چلنے پھرنے سے دوبر ہو جاتے ہیں۔اس کے کۂی لوگوں کو خون بھی آنا شروع ہو جاتا ہے۔ تو اس بواسیر کو ہم خونی بواسیر کہیں گے۔

اور جس بواسیر میں صرف پاخانے والی جگہ پر درد ہو اسے بادی بواسیر کہتے ہیں۔

کچھ لوگ جو فشل یا فشولہ یہ الگ ہے یہ بواسیر نہیں ہے فشل وہ ہوتا کہ پاخانے والی جگہ پر کٹ لگ جاتے ہیں اور بہت جلن اور چبھن کا احساس ہوتا ہے۔فشولہ یعنی بگندر جس سے پاخانے والی جگہ پہ ایک پھوڑا بن جا تا ہے حس میں صرف خون’ ریشہ یا پیپ آتی ہے۔ یہ میں آپ لوگوں کو اس لیے بتا رہا ہوں تاںکہ پتہ چلے بواسیر ہے کیا۔ کئ لوگ فشل’ فشولہ یا جسے ہم بگندر بھی کہتے ہیں اس کو بواسیر سمجھ کر علاج کرتے ہیں فاۂدہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح کئ لوگ بواسیر کو فشل یا فشولہ سمجھ کے علاج کرتے ہیں اور بواسیر کو کوئ فاۂدہ نہیں پہنچتا۔ اس لیے میں نے تھوڑی تفصیل لکھ دی ہے تاںکہ آپ لوگوں کو آسانی رہے۔

اب آتے ہیں اس کے علاج کی طرف اس کا علاج کیا ہے۔ دوستو بےشمار نسخے ہیں ہزاروں ٹوٹکے ہیں جو آپ لوگوں کو مختلف جگہ سے پتہ چلتے ہیں کوئ یوٹیوب سے’ فیس بک سے’ بزرگوں سے’ کتابوں سے’ مختلف جگہوں سے لیکن آج جو میں آپ کو نسخہ یا ٹوٹکا بتانے والا ہوں نہائت سادہ اور آسان ہے اور اس کے بے شار فواۂد ہیں صرف بواسیر ہی نہیں بلکہ آپ کی پوری باڈی کی صفائ کر دیتا ہے اس میں صرف دو اجزاء ہیں جو عام ہر جگہ سے مل جاتے ہیں۔

سبزالائچی مکمل چھلکے اور دانے سمیت حسب ضرورت

2- میتھرے حسب ضرورت

دونوں اجزاء ہم وذن لینے ہیں سو سو گرام یا دو دو سو گرام۔

ترکیب تیاری-

دونوں کو کوٹ پیس کر باریک کر لیں اور مکس کر دیں دوا تیار ہے۔

ترکیب استعمال-

 آدھا چاۓ والا چمچ صبح’ دوپہر’ شام کھانے کے آدھا گھنٹے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔

پرہیز 

تیز مصالحے’ گوشت’ مرچیں’ نان’ پکوڑے’ سموسے’ پیزہ’ برگر’ شوارما’ تکے’ کباب کم ازکم ایک مہینے کے لیے مرچیں بالکل بند کر دیں۔ اور اگر بہت دل کرے تو ہلکی سی کالی مرچ استعمال کر لیں۔

دوسرا جب آپ دوا استعمال کر رہیں تو اس کے ساتھ صبح ناشتے میں گندم کا دلیہ پکا کر کھائں۔

دوپہر میں سلاد کھائں لیکن اس میں ٹماٹر اور پیاز نہ ہو۔

یہ نسخہ آپ کم ازکم ایک ماہ استعمال کریں انشاءاللہ اس سے نہ صرف بواسیر کا علاج بلکہ یہ آپ کے جسم کی اور بھی سو بیماریوں کا علاج کرتا ہے۔

                                                اللہ حافظ

4 thoughts on “Piles/ Hemorrhoids Treatments Home Remedies|Bawaseer Ka ilaj”

Leave a Comment