Surprising Benefits Of Cardamom. Health Benefits Of Cardamom

we will discus in this post about surprising benefits of cardamom.

بڑھی الائچی کے حیران کن فوائد

بسم الله الرحمٰن الرحیم

 السلام علیکم دوستو ! آپ نے کبھی الائچی کھائی ہے۔ آپ کے گھر میں الائچی ہے اگر اس کے فائدوں کا پتہ ہے تو بہت اچھی بات ہے نہیں تو آج میں جو فائدے آپ کو بتانے جا رہا ہوں یقین مانیں آپ آج سے ہی الائچی کھانا شروع کر دیں گے۔

  بڑی الائچی جسے عام  طور پر اسی کا پودا کہا جاتا ہے۔ایک معروف جڑی بوٹی ہے۔جس کا استعمال زیادہ تر ایشیاء میں علاجی مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔اس کے مختلف اجزاء،خواص اور فوائدہیں جو صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ کھانے میں بڑی الائچی کا استعمال یہ تو ہر گھر پہ ہوتا ہے مگر شاید آپ کو یہ معلوم نہیں ہے کہ بڑی الائچی کےکتنے بڑے فائدے  ہیں۔ تو آج کی اس پوسٹ میں بڑی الائچی کے حیران کن فوائد اور استعمال کرنے کے آسان طریقے آپ کو بتاتے ہیں۔ اور اس کے اتنے زیادہ فائدے کیوں ہیں یہ بھی آپ کے ساتھ ڈسکس کریں گے۔

 بڑی الائچی میں منرلز ، کیلشیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشیم، میگن یشیم، زنک، فاسفورس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے۔

بچوں کو بھوک نہیں لگتی

 اگر آپ کے بچوں کو بھوک نہیں لگتی (Loss of hepatitis) تو ان بچوں کو بڑی الائچی سے بنے آپ نے کھانے کھلانے ہیں۔ سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو بچے  جوس پینا پسند کرتے ہیں  اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر ڈال کے مکس کر لیں اور آسانی سے بچوں کو پلا دیں۔ بچوں کی جو بھوک ہے  وہ بحال ہو جائے گی۔

منہ میں چھالےاور دانتوں میں تکلیف

 بڑی الائچی کے استعمال سے منہ کے چھالے سٹوما ٹائٹس اور دانتوں کی تکلیف بھی دور ہو جاتی ہے۔ اکثر لوگوں کے منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں دوستو ۔اور یہ ہوتا کیا ہے یہ معدے کی گرمی کی وجہ سے اسے ایک پراپر ایک بیماری جسے ہم سٹوماٹائٹس کہتے ہیں یہ اس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اور دانتوں کی تکلیف تو اکثر لوگوں کو ہو جاتی ہے اس لیے اگر آپ ایسے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو بڑی الائچی کے چند دانے منہ میں رکھ کر چوسیں اور اس کا پانی آپ نے پی لینا ہے باہر نہیں پھینکنا۔ اس سے بہت جلد آپ کو فائدہ ہوگا۔

قبض

قبض کے مسئلے سے تقریبأ ہر دوسرا ،تیسراشخص پریشان نظر آتا ہے۔ اس لیے ایک چمچ دہی کا لیں اور اس میں ایک بڑی الائچی کے دانوں کو مکس کریں اور کھا لیں۔ جب تک قبض کا مسئلہ حل نہیں ہوتا وقفے وقفے سے دن میں دو مرتبہ آپ نے ریپیٹ کرنا ہے۔ پیٹ کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے۔

قوت مدافعت

 بڑی الائچی قوت مدافعت کو بڑھانے کا کام کرتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی اکسیڈنٹ اور اینٹی الرجی جیسے اجزاء شامل ہیں اس کی وجہ سے یہ فائدہ دیتی ہے۔ مختلف وائرل بیماریوں سے بچنے کے لیے بھی اور کینسر جیسے جان لیوا مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی بڑی الائچی کی ضرور استعمال کریں۔

 دل کے مسائل 

 دل کے مسائل یاد رکھیے دوستو اب 30 سال کی عمر سے بھی کم عمر کے لوگوں میں بہت زیادہ دل کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اس لیے خود کو ان بیماریوں سے بچانے کے لیے بڑی الائچی کے دانوں کو چبا چبا کر کھائیں اور ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔ جس سے آپ کی دل کی صحت  اور بلڈ پریشر کے مسائل بھی نہیں ہوں گے۔ اور اس کے ساتھ ہی آپ ہارٹ اٹیک کے مسائل سے بھی بچ جائیں گے۔

گنجہ پن

 ایسے مرد حضرات جن کو گنجے پن کا مسئلہ ہے بڑی الائچی کو کسی بھی طریقے سے استعمال کر لیں آپ کو فائدہ دے گی۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی کے پاؤڈر کو املی کے پانی سے مکس کر کے بالوں میں ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور لگائیں۔ اور کلونجی کے تیل سے مالش کریں۔ بڑی الائچی میں بالوں کی نشونما کو بڑھانے کے لیے ایسے فولیکل انزائم ہوتے ہیں جو کہ بال اگانے اور ان کو مضبوط کرنے کا کام دیتے ہیں۔

 جتنے بھی دوست احباب میرا آرٹیکل پڑھ رہے ہیں آپ کے ایک شیئر سے کسی کے بالوں کے مسائل سے چھٹکارا مل سکتا ہے، تو کسی کے دل کے مسائل سے چھٹکارا مل سکتا ہے، کسی کی قوت مدافعت بڑھ سکتی ہے اور کسی کو قبض کے مسئلے سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ ہماری اس پوسٹ کو ضرور آگے شیئر کیجئے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا فائدہ ہو ۔

اپنا اور اپنے ساتھ جڑے رشتوں کا خیال رکھیے گا اللہ حافظ

Leave a Comment