Top 5 Business Ideas for 2024 \\ Highest Income Business Ideas

دوستو آج کے اس آرٹیکل میں میں اپ کو پانچ ایسے بزنس آئیڈیاز بتانے والا ہوں جن کو اگر آپ 4202میں سٹارٹ کر لیتے ہیں تو آپ ماہانہ لاکھوں روپے آسانی سے کما پائیں گے۔ تو اگر آپ سچ میں ہی کوئی بزنس کرنا چاہتے ہیں اور بزنس سے پیسہ کما کر امیر بننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو بہت غور سے پڑھنا اور کوئی بھی پوائنٹ مس نہ کرنا کیاپتا کون سا آئیڈیا نہ کہ  آپ کی بلکہ آپ کے پورررے خاندان کی قسمت بدل دے۔

 Rules and Regulations

جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ جاب صرف ایک شخص تک ہی محدود رہتی ہے جبکہ بزنس آپ کی سات پیڑیوں تک چلتا رہتا ہے۔ تو بزنس آئیڈیاز کی طرف بڑھنے سے پہلے آپ کو بزنس کے حوالے سے کچھ پوائنٹ شیئر کیے جائیں گے۔ جو آپ کو بزنس مین بننے اور بزنس کو بڑھانے میں بہت ہیلپ فل ثابت ہوں گے۔

Business Mind

 سب سے پہلے آپ کو اپنا مائنڈ بزنس مین والا بنانا ہوگا کیونکہ جب تک آپ اپنے اندر سے خوش نہیں ہوں گے تب تک آپ کے پاس جتنے بھی مواقع ہوں گے، جتنی بھی سہولتیں ہوں گی آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ اس لیے آپ جو بھی بزنس سٹارٹ کریں تو اس میں آپ کا لگاؤ ہونا چاہیے، آپ کا شوق ہونا چاہیے۔ مطلب آپ جو بھی بزنس کرنا چاہتے ہیں وہ کریں نہ کہ دوسروں کا بزنس دیکھ کر ان کو کاپی کیا جائے۔

Hard work and dedication

 یاد رہے کسی بھی کام کا کوئی بھی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ جیسے سونے کو آگ میں ڈالیں گے تو وہ آگ میں پگل پگل کر کندن بن جاتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی چیز کو آپ جیسے جیسے وقت دیتے جائیں گے اس میں نکھار آتا جائے گا۔ یہ بزنس آئیڈیاز ایک جاب ہولڈر،سٹوڈنٹ یا کوئی بھی شخص اپنا سکتا ہے۔ یہ ہر طرح سے اور ہر حالات میں چلنے والے بزنس ہیں۔ جب تک دنیا قائم ہے تب تک یہ کام رکنے والے نہیں۔ آپ کے بزنس کو بڑھانے میں یہ مثال بہت ہی کام آئے گی ہو سکے تو لکھ لینا۔

Top 5 Top 5 Business
Top 5 Business Ideas

 مثال کے طور پر آپ کسی بھی چیز کا ایک بیج زمین میں بوتے ہیں۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ چھوٹا سا پودا بن جاتا ہے۔ آپ اس کی دیکھ بھال کرتے ہو، اس کو پانی دیتے ہو، کھاد وغیرہ ڈالتے ہو اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ پودا ایک بڑا درخت بن جاتا ہے۔ اسے پھر بڑے بڑے طوفانوں سے بھی ذرا فرق نہیں پڑتا۔

 یہاں پر جو اصول آپ کو سمجھانے لگا ہوں وہ بھی بڑے کام کا ہے۔ اس اصول سے آپ انویسٹمنٹ کی اہمیت کو سمجھیں گے اور اپنے کاروبار میں کیسے کتنا انویسٹ کرنا ہے وہ سیکھ پائیں گے۔ اب جیسا کہ ایک بیج ایک مضبوط اور بہت بڑا درخت بن چکا ہے۔ اب اس پر سینکڑوں کے حساب سے پھل لگیں گے۔ اب غور کرنا اب آپ نے ان پھلوں کے بیچ کو دوبارہ زمین میں بو دینا ہے۔ پھر کچھ عرصہ گزرے گا تو آپ کے پاس سینکڑوں اور درخت آجائیں گے اور ان سینکڑوں درختوں پر ہزاروں لاکھوں پھل لگ جائیں گے۔

 اب یہاں پر میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو بزنس کرنے کے لیے یہ دو اصول اچھے سے سمجھ آگئے ہوں گے۔ مطلب آپ تھوڑے سے انویسٹ کر کے زیرو سے سٹارٹ کریں اور اس پر محنت کریں اس کو ٹائم دیں۔ جو آپ کمائیں اس کو مزید ری انویسٹ کریں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے آپ بہت مضبوط بزنس کے مالک بن جائیں گے۔

 ایک ہی دن میں یا ایک ہی رات میں کوئی کچھ نہیں بنتا۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ میں بزنس کرنا چاہتا ہوں مگر انویسٹ نہیں کرنا چاہتا یا میرے پاس انویسٹ کرنے کو کچھ نہیں ہے تو رکیں۔ مان لیتے ہیں کہ آپ کے پاس انویسٹ کرنے کے لیے پیسہ نہیں ہے مگر پھر بھی آپ کو بہت کچھ انویسٹ کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ اپنا وقت، اپنی انرجی اور فوکس وغیرہ تو اب آپ یہ جان لیں کہ بنا انویسٹ کے کوئی بھی بزنس بزنس نہیں ہوتا۔

5 Business Ideas

 تو چلیے دوستو ہم چلتے ہیں آئیڈیاز کی طرف۔جو کہ ایک ایک کر کے میں آپ کو سمجھاتا ہوں۔

1: One-Dish Idea

  ون ڈش آئیڈیا اگر پاکستان میں ٹاپ 10 بزنسز کی بات کی جائے تو ان میں یہ بزنس بھی شامل ہے۔ آج کل باہر سے کھانا کھانا ہر بندے کا شوق بنتا جا رہا ہے اور یہ بزنس صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں بہت جلدی گرو کرنے والا بزنس ہے۔ اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں یا جاب ہولڈر ہیں تو تب بھی آپ اس بزنس کو اچھا خاصا رن کر سکتے ہیں۔

 اب آپ کو تھوڑا ڈیٹیل میں سمجھاتا ہوں۔ ون ڈش میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جیسے بریانی ،سموسہ ،چپس، دہی بھلے اور گول گپے وغیرہ یا آپ کے گھر میں کوئی بھی اگر کوئی سپیشل چیز بنتی ہو تو وہ۔ اب یہاں پر غور کریں جیسے ہم نے ایک بیج سے سینکڑوں درخت بنائے بالکل ویسا ہی ہم ایک ریڑی سے یہ کام سٹارٹ کریں گے اور آہستہ آہستہ ہم ایک شاپ میں شفٹ ہوں گے اور پھر ایک بڑے ریسٹورنٹ میں۔ یہ کام آپ 02 سے52 ہزار میں آسانی سے شروع کر سکتے ہیں اور یہ کام گرمی، سردی دونوں میں نہ رکنے والا بزنس ہے۔

2024 Top 5 Business

 اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں تو دن کو پڑھائی کریں اور سیکنڈ ٹائم اس کام کو اوپن کریں۔ آپ کا ایک ٹائم ٹیبل بن جائے گا اور آپ کی ون ڈش ہوگی تو جو بھی آپ کا کسٹمر بنے گا وہ اچھے سے جانتا ہوگا کہ اتنے بجے سے اتنے بجے تک فلاں جگہ سے یہ چیز ملتی ہے۔ آپ یہ بزنس سٹارٹ کر کے اچھا خاصا پیسہ کما سکتے ہیں۔

2: Digital Skills

 ڈیجیٹل سکل اگر بات کی جائے اس جدید دور کی تو دنیا کی ہر چیز انٹرنیٹ سے جڑ چکی ہے اور آنے والا دور اور بھی تیز ترین ہونے والا ہے۔ 

 ڈیجیٹل سکلز کی اگر بات کریں تو مشکل بالکل بھی نہیں ہے صرف لوگ گائیڈ اچھے سے نہیں کرتے اور سکھانے کے لیے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں۔ اب میں آپ سے اپنا ایکسپیرینس شیئر کرتا ہوں آج سے ایک سال پہلے جب میں نے یوٹیوب سٹارٹ کیا تو مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کہ اس پر کام کیسے کرتے ہیں، اس سے ارننگ کیسے ہوتی ہے، اس کو گرو کیسے کرتے ہیں اور اگر آپ میری پرانی ویڈیوز دیکھیں تو اس کے تھمب نیل، ویڈیو ایڈیٹنگ، وائس کوالٹی اور آج کی ان سبھی چیزوں میں زمین آسمان کا فرق ہے اور میں نے یہ سب یوٹیوب سے ہی سیکھا ہے۔ تو آپ کوئی بھی سکل ایک دو مہینوں میں یوٹیوب سے ہی سیکھ کرلاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔

 جیسا کہ گرافک ڈیزائنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، یوٹیوب چینل بنانا، فری لانسنگ کرنا اور نہ جانے کتنی اور سکلز اور اگر کچھ بھی نہ آئے تو اپنا یوٹیوب چینل بنائیں۔ اگر سامنے نہیں آنا چاہتے اور آپ کو کانٹیکٹ نہیں مل رہا تو بازار سے بچوں کی کہانیوں والی کتابیں لیں وہ کہانی اپنی وائس میں ریکارڈ کر کےاس کو موبائل میں ایڈیٹ کریں اس پہ تصویریں لگائیں کارٹون والی اور ویڈیو اپلوڈ کرتے جائیں۔آپ جانتے ہیں بچے جان نہیں چھوڑتے موبائل کی۔ایک بار آپ کی ایک ویڈیو نکل گئی تو ساری زندگی پیسہ آتا رہے گا اور یہی وہ کام ہے ڈیجیٹل سکل جو آپ سوتے جاگتے  اس سے پیسہ کما سکتے ہیں۔

 ایسی بہت ساری کیٹگریز ہیں جن پر چینل بنایا جا سکتا ہے۔ جیسے موٹیویشن کورٹس جیسا کہ لطیفے وغیرہ پہیلیاں بوجھنا وغیرہ۔ مجھے امید ہے کہ  آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ اگر اور تفصیل میں سمجھانے لگ جاؤں تو اس ٹاپک پر گھنٹوں بات کی جا سکتی ہے۔ اور اس میں انویسٹمنٹ کی بات کی جائے تو صرف آپ نے اپنی محنت کرنی ہے بس۔ 

Business Top 5 Business

3: Mobil Shop 

  اگر بات کی جائے موبائل انڈسٹری کی تو یہ بھی ہیرے کی کان جیسا کام ہے۔ میں خود یہ بزنس پچھلے چار سال سے کر رہا ہوں اب موبائل شاپ کی سن کر گھبرانا نہیں ہے۔ بہت آسان ہے۔ جب میں نے سٹارٹ کیا تھا تو میں نے 18 ہزار کا سامان لیا تھا۔ پہلی دفعہ جس میں چارجرز، ہینڈ فریز اور چارجنگ کیبلز وغیرہ تھی اور آج میری دکان میرے علاقے میں سب سے بڑی دکان ہے۔

 اب یہاں پر بھی آپ کو وہ درخت بیج والی بات یاد رکھنی ہے۔ آج کل کسی کی سیلری بھلے ہی بیس ہزار ہو لیکن اس نے موبائل فون 50 ہزار والا رکھا ہوتا ہے۔

 آپ شروع میں موبائل نہیں رکھیں۔ شاپ میں صرف موبائل اسیسری سے کام کریں۔ یقین کریں جو کیبل آپ کو مارکیٹ میں 003کی 004 کی ملتی ہے وہ ایک دکاندار کو 07 روپے لے کر 09 روپے تک ملتی ہے۔ تو اپ خود ہی سوچیں 002پرسنٹ سے بھی زیادہ منافع ہے اس کام میں اور موبائل اسیسریز ہر بندے کی مجبوری ہے۔ آپ سٹارٹ میں 02 ،05 ہزار کا سامان ڈالیں اور کام سٹارٹ کر دیں۔ ایک دو سال میں اگر آپ کے پاس پیسہ ہی پیسہ نہ ہو تو پھر کہنا آپ کے دن اور قسمت بدل جائے گی۔ یہ بزنس بھی رہتی دنیا تک چلنے والا بزنس ہے۔

4: Beauty Parlor 

  فرینڈز کسی نائی کی دکان ہو یا لڑکیوں کا بیوٹی پارلر، بوڑھا ہو یا جوان بھائی کون نہیں چاہتا کہ وہ خوبصورت نا دکھے۔ آپ یقین کریں یہ کام آہستہ آہستہ اتنی گرو کرتا جا رہا ہے کہ شاید آنے والے کچھ سالوں میں ٹاپ فائو بزنسز میں اس کا نمبر بھی ایڈ ہو جائے۔ جب تک دنیا ہے یہ چیز کبھی نہیں رکنے والی۔

 یہ کام بھی اپ ریڑھی سے سٹارٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی جگہ موجود ہے گلی محلے میں کہیں بھی یہ کہیں بھی چل سکتا ہے۔ آپ افیشل کے ساشے سے لے کر ہیئر کلر تک شروع میں چیزیں رکھیں۔ یہ ایک سال کے اندر اندر آپ کو لاکھوں پتی بنا دے گا۔ یقین نہیں ہوتا تو ایسی شاپس کا وزٹ کر کے دیکھیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔

5: Clothing Shop

  سنو بھائی آج کون ہے جو خود کو اچھی پرسنلٹی والا شو نہیں کرنا چاہتا۔ کون ہے جو کہے میں غریب نظر آؤں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بہت بڑا بزنس ہے ہم کیسے کریں گے تو سنو۔ اگر بچوں کے ریڈی میڈز کی بات کی جائے تو 051 روپے سے لے کر 003 روپے تک جوڑے ملتے ہیں دکاندار کو ۔اور وہ آگے آرام سے ایک ہزار سے لے کر 51 سو تک سیل کر رہا ہوتا ہے۔ یہ بات حقیقت ہے کیونکہ میرے دوست کی گارمنٹس کی شاپ ہے اور لوگ اپنے بچوں پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد جو بڑی شاپس ہوتی ہیں ان کے پاس ہر مہینے نئی ورائٹی آتی ہے، نیا سٹاک آتا ہے اور جو پرانی ورائٹی ہوتی ہے وہ اسے گودام میں رکھتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ان کے پاس جگہ ہی نہیں بچتی۔ اتنا مال اکٹھا ہو جاتا ہے تو پھر وہ اسی ورائٹی کو آدھی یا آدھی سے بھی کم قیمت پر سیل کر دیتے ہیں۔ تو آپ وہاں سے اچھی ورائٹی خرید کر اپنی شاپ میں رکھ کر بیچ سکتے ہیں اور اچھا خاصا پیسہ کما سکتے ہیں۔

 تو فرینڈز یہ تھے پانچ ایسے بزنس جو آپ اگر 4202میں سٹارٹ کر لیتے ہیں تو یقین جانیں آپ کو امیر ہونے میں دن نہیں لگیں گے۔ اگر آپ شرماتے رہیں گے کہ میں یہ چھوٹا سا کام کروں گا تو لوگ میرا مذاق بنائیں گے تو آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔۔۔۔۔ 

Leave a Comment